میچ پر فوری تبصرہ

آج اظہر علی نے شروع میں اپنے کھیل کو اٹھایا ایک بڑے کھلاڑی سے یہی توقع ہوتی ہے اظہر علی کی شروع میں اچھی بیٹنگ کی وجہ سے ہی پاکستان اتنا بڑا سکور کرنے میں کامیاب ہوا ۔ فخر زمان کا کیچ ڈراپ ہونا ایک نعمت ثابت ہوا ۔ آج رننگ بیٹوین دی وکٹ بھی بہت حوصلہ افزا تھی گو کہ بہت سارے رنز رسکی تھے لیکن یہ سب چلتا ہے ۔ بابر اعظم نے کافی مایوس کیا ان سے سٹرائیک ریٹ بہتر نہیں ہو سکا ۔ شعیب ملک سے بہت امیدیں وابستہ تھیں لیکن وہ بھی کچھ خاص نہیں کر پائے ۔ انڈیا نے آج پورا ہوم ورک کر رکھا تھا لیکن کھیل کا مزاج نہیں سمجھ سکے ۔ جہاں گیئر شفٹ کرنا چاہیے تھا وہاں کوہلی کا کلچ پھنس گیا۔ ایشون کی فٹنس اور افادیت پر بحث چل رہی تھی لیکن کوہلی اور انتظامیہ نے انہیں موقع دیا ۔ اصل میں اتنے بڑے کھلاڑی کو ڈراپ کرنے کے آفٹر شاکس برصغیر میڈیا میں بھگتنے کافی مشکل ہوتے ہیں ۔ وہی ہوا ریپوٹیشن انڈیا کو لڑ گئی ۔ تاہم آخری کچھ اوورز میں انڈین باؤلرز کی اچھی باؤلنگ سے کم از کم 20_25 سکور کا فرق پڑا ہے ۔ حفیظ کے بارے میں کئی دفعہ پہلے بھی لکھ چکا ہوں کہ اس ٹیم میں انہیں نمبر 6 پر بیٹنگ کرنا چاہیے ۔ ان کی اچھی اننگز نے پاکستانی سکور کو بہت معقول مجموعہ فراہم کر دیا ۔ حفیظ کا سٹرائیک ریٹ 41_50 اوورز کے درمیان 140 ہے جبکہ کیرئیر سٹرائیک ریٹ 76 کے قریب۔ سو وہ اچھے فنشر ہو سکتے ہیں۔ شاداب کو عماد سے پہلے آنا چاہئے تھا ۔ وہ زیادہ فائدہ مند ثابت ہوتے۔
پاکستان باؤلنگ کی وجہ سے یہاں تک پہنچا ہے اور آج باولنگ ہی آخری بار اسے سرفراز کر سکتی ہے ۔ کسی آئی سی سی ایونٹ فائنل میں یہ دوسری بار 300+ سکور بنا ہے دونوں بار انڈیا کے خلاف بنا ہے پہلی دفعہ 2003 ورلڈ کپ میں آسٹریلیا نے انڈٰا کو 359 مارا تھا . پاکستان کا انڈیا کے خلاف یہ دوسرا بڑا سکور ہے . آج کوہلی کی خراب کپتانی بھی پاکستان کے بہت کام آئی ہے امید ہے ان کی بیٹنگ بھی ایسی ہی رہے گی . پچ کو دیکھتے ہوئے اب لگتا ہے کہ فہیم اشرف یا رمان رئیس کو شاداب کی جگہ کھیلنا چاہئے تھا ہم ایک سپنر زیادہ کھلا چکے ہیں ۔ لیکن دوسری اننگز میں سپنر کمال بھی کر سکتاہے شاداب ویسے بھی اٹیکنگ سپنرشاداب ویسے بھی اٹیکنگ سپنر ہیں اس لئے شائد فائدہ دے جائیں کیونکہ اس پچ پر کنٹین نہیں کیا جا سکتابیٹنگ کو ۔ یہاں اگر جیتنا ہے تو آپ کو مخالف ٹیم کو آوٹ ہی کرنا ہوگا ورنہ انڈیا بیٹنگ ایک پاور ہاؤس ہے وہ آسانی سے یہ سکور بنا لے گی ۔ بہرحال پاکستانی ٹیم اس سے زیادہ اچھا نہیں کر سکتی . قسمت ساتھ ہے دعائیں جاری رکھیں ..

Facebook Comments

محسن حدید
میڈیکل کے شعبہ سے وابستہ محسن کسی بھی اخباری ریپورٹر سے زیادہ بہترین سپورٹس تجزیہ نگار ہیں۔ آپ روزنامہ دنیا میں کالم نگار ہیں۔

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply