بھارت میں رائے دینا جان دینے کے مترادف ،سیف

بھارتی اداکار سیف علی خان نے کہا ہے کہ بھارت میں رائے دینا جاں لیوا ثابت ہو سکتا ہے۔ اداکار سیف علی خان نے اپنے متنازع ٹی وی شو سیکرڈ گیمز کے بارے میں ایک انٹرویو میں بات کرتے ہوئے کہا کہ بھارت میں حکومت پر تنقید کرنے والے کو ہلاک کیا جا سکتا ہے ۔ سیف علی خان  سیکرڈ گیمز میں ایک پولیس اہلکار کا کردار ادا کر رہے ہیں ،بھارتی سیاستدانوں کی طرف سے اس سیریز پر شدید تنقید کی جا رہی ہے۔ اسی تنقید کے ردعمل میں سیف علی خان نے کہا کہ بھارت میں رائے دینا جاں لیوا ثابت ہو سکتا ہے، اگر آپ نے کسی دوسری ذات میں شادی کر لی تو بھارت کے کسی دوسرے حصے میں کوئی آپ کو قتل کر سکتا ہے۔ واضح رہے سیف علی خان کی اس ٹی وی سیریز میں بھارتی سیاست کو اس کی تمام خامیوں کے ساتھ دکھایا گیا ۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply