• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • اے پی ایم ایل کا انتخابات میں عمران کی حمایت کا اعلان

اے پی ایم ایل کا انتخابات میں عمران کی حمایت کا اعلان

سابق صدر پرویز مشرف کی سیاسی جماعت آل پاکستان مسلم لیگ  کے صدر ڈاکٹر امجد نے عام انتخابات میں عمران خان کی حمایت کا اعلان کر دیا۔ ڈاکٹر امجد نے چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان سے ملاقات  کی اور این اے 54سے پی ٹی آئی کے امیدوار اسد عمر اور این اے 53سے عمران خان کے حق میں بھی دستبرداری کا اعلان کر دیا۔ ملاقات میں عمران خان کی جانب سے انتخابات میں حمایت کرنے کے اعلان کا خیرمقدم کیا گیا اور عمران خان نے ڈاکٹرامجد کا شکریہ بھی ادا کیا

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply