سراج الحق کی ریلی پر فائرنگ اور پتھراؤ، 5 کارکن زخمی

امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق کی ریلی پر فائرنگ اور پتھرائو سے پانچ کارکن زخمی ہوگئے۔ سیکرٹری اطلاعات جماعت اسلامی پاکستان قیصر شریف نے دیر لوئر میں سینیٹر سراج الحق کی ریلی پر فائرنگ کی شدید مذمت کرتے ہوئے بتایا کہ جے آئی یوتھ کی ریلی منڈا دیر سے تیمرگرہ کی طرف نکالی جارہی تھی کہ اس پر مبینہ طور پر اے این پی کے صوبائی امیدوار بہادر خان کی حویلی سے فائرنگ اور پتھرائو کیا گیا۔ قیصر شریف کے مطابق فائرنگ سے سینیٹر سراج الحق اور کارکنان محفوظ رہے، تاہم پتھرائو سے سراج الحق کی گاڑی کو نقصان پہنچا اور جماعت اسلامی کے پانچ کارکنان زخمی ہوگئے۔ پولیس نے دونوں جماعتوں کے پانچ افراد کے خلاف تھانہ منڈا میں مقدمہ درج کرلیا ہے۔

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

براہ راست تبصرہ تحریر کریں۔

Your email address will not be published. Required fields are marked *