• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • سندھ بھر میں اسلحہ لیکر چلنے پر پابندی عائد کردی گئی

سندھ بھر میں اسلحہ لیکر چلنے پر پابندی عائد کردی گئی

حکومت کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق سندھ بھر میں اسلحہ لے کر چلنے پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔

اس پابندی کا اطلاق رات 12 بجے سے ہوگیا اور یہ پابندی الیکشن کے بعد 26 جولائی تک عائد رہے گی۔

نوٹیفکیشن کے مطابق پولنگ اسٹیشنز کے اطراف بھی اسلحہ کی نمائش پرپابندی ہوگی جبکہ تمام تھانوں کے ایس ایچ اوز کو ہدایت کی گئی ہے کہ اس پابندی کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف مقدمات درج کیے جائیں۔

خیال رہے کہ یہ پابندی انتخابی مہم اور الیکشن والے دن امن عامہ کو برقرار رکھنے کے لیے عائد کی گئی ہے۔ پاکستان میں عام انتخابات کا انعقاد 25 جولائی کو ہوگا۔

Advertisements
julia rana solicitors london

وفاقی حکومت پہلے ہی 25 جولائی کو ملک بھر میں عام تعطیل کا اعلان کرچکی ہے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply