• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • بلوچستان: انتخابی ریلی میں بم دھماکے میں سراج رئیسانی سمیت کم از کم 70 افراد ہلاک

بلوچستان: انتخابی ریلی میں بم دھماکے میں سراج رئیسانی سمیت کم از کم 70 افراد ہلاک

بلوچستان کے صوبائی وزیرِ صحت کا کہنا ہے کہ ضلع مستونگ میں ایک انتخابی جلسے پر ہونے والے بم حملے میں صوبائی اسمبلی کے امیدوار سراج رئیسانی سمیت کم از کم 70 افراد ہلاک اور سو سے زیادہ زخمی ہو گئے ہیں۔

وزیِر صحت فیض کاکڑ نے بی بی سی کے نامہ نگار خدائے نور ناصر کو بتایا کہ جمعے کو ہونے والے اس حملے میں حال ہی میں بننے والی سیاسی جماعت بلوچستان عوامی پارٹی کے امیدوار نوابزادہ سراج رئیسانی کی کارنر میٹنگ کو نشانہ بنایا گیا۔

سراج رئیسانی کے بھائی اور سابق سینیٹر لشکری رئیسانی نے بی بی سی سے بات کرتے ہوئے اپنے بھائی کی موت کی تصدیق کی ہے۔

ضلع مستونگ کے ڈپٹی کمشنر قائم خان لاشاری نے بی بی سی اردو کے نامہ نگار محمد کاظم کو بتایا کہ یہ دھماکہ کوئٹہ سے تقریباً 35 کلومیٹر دور جنوب مغرب میں کوئٹہ تفتان شاہراہ کے قریب واقع درینگڑھ کے علاقے میں ہوا۔

جب دھماکہ ہوا تو بلوچستان کے سابق وزیرِ اعلیٰ اسلم رئیسانی کے بھائی اور صوبائی اسمبلی کے حلقہ بی پی 35 سے امیدوار سراج رئیسانی ایک انتخابی جلسے میں شرکت کر رہے تھے۔

Advertisements
julia rana solicitors london

حکام نے دھماکے کی نوعیت کے بارے میں کچھ نہیں بتایا۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply