• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • لاہور اور اسلام آباد میں غیرمعمولی انتظامات، میٹرو بس سروس معطل

لاہور اور اسلام آباد میں غیرمعمولی انتظامات، میٹرو بس سروس معطل

لاہور کی مختلف شاہراہوں پر بڑی تعداد میں کنٹینرز رکھ دیے گئے جب کہ شہر بھر میں سیکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔

پولیس اور رینجرز کی بھاری نفری لاہور ایئر پورٹ پہنچ گئی جہاں شام سوا 6 بجے تک نواز شریف کی آمد متوقع ہے۔

چیف ٹریفک آفیسر (سی ٹی او) لیاقت علی ملک کا کہنا ہے کہ ٹریفک پلان پر ریلی سے قبل عمل درآمد کیا جائے گا اور ٹریفک کی روانی برقرار رکھنے کے لیے 200 سے زائد وارڈنز فرائض انجام دیں گے۔

FaceLore Pakistan Social Media Site
پاکستان کی بہترین سوشل میڈیا سائٹ: فیس لور www.facelore.com

سی ٹی او کا مزید کہنا ہے کہ مسافروں کو ایئر پورٹ تک پہنچانے کے لیے شٹل سروس فراہم کی جائے گی اور ایئرپورٹ تک صرف فضائی مسافروں کو جانے کی اجازت ہوگی۔

میٹرو بس انتظامیہ کا کہنا ہے کہ کشیدہ صورتحال کے باعث بس سروس دن بھر بند رہے گی۔

لاہور کے بتی چوک سے رنگ روڈ تک پولیس تعینات ہے جب کہ کنٹینرز بھی پہنچا دیے گئے، راوی ٹول پلازہ پر قیدیوں کو لے جانے والی پولیس وین بھی پہنچا دی گئی۔

دوسری جانب راولپنڈی میں مسلم لیگ (ن) کے مرکزی آفس سکستھ روڈ پر پولیس تعینات کرتے ہوئے قیدیوں کی وین بھی پہنچا دی گئی۔

اسی طرح نیو اسلام آباد ایئر پورٹ پر سیکیورٹی کے غیر معمولی انتظامات کیے گئے ہیں،کارگو اور ایئر لائن کے دفاتر بند کرتے ہوئے اہلکاروں کی تعداد میں بھی اضافہ کردیا گیا۔

Advertisements
julia rana solicitors london

پشاور میں مسلم لیگ (ن) کے کارکن اور رہنما موٹر وے ٹول پلازہ پر جمع ہونا شروع ہوگئے، (ن) لیگ کے صوبائی صدر امیر مقام ریلی کی قیادت کرتے ہوئے لاہور روانہ ہوں گے۔

  • merkit.pk
  • FaceLore Pakistan Social Media Site
    پاکستان کی بہترین سوشل میڈیا سائٹ: فیس لور www.facelore.com
  • julia rana solicitors
  • julia rana solicitors london

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply