بنوں :بنوں میں سابق وزیراعلیٰ اور جے یو آئی (ف)کے رہنماء اکرم درانی کے قافلے کے قریب بم دھماکے میں 4افراد جاں بحق جبکہ 19افراد زخمی ہوگئے۔
ذرائع کے مطابق،جمعے کو بنوں کے علاقے ہوید میں سابق وزیراعلیٰ اکرم درانی اکر خان درانی انتخابی جلسے میں شرکت کیلئے جارہے تھے کہ ان کے قافلے کو نشانہ بنایا گیاتاہم اکرام درانی اس حملے میں محفوظ رہے۔
اسپتال ذرائع کے مطابق، بم دھماکے میں 4افراد جان کی بازی ہارگئے جبکہ 19افراد زخمی بھی ہوئے ،جنہیں اسپتال منتقل کردیا گیا۔
واقعے کی اطلاع ملتے ہی امدادی ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں جبکہ سیکیورٹی فورسز نے جگہ کو گھیرے میں لیکر شواہد اکھٹے کرنا شروع کردیئے ۔
ڈسٹرکٹ پولیس افسر(ڈی پی او) بنوں خرم رشید نےکے مطابق، دھماکا ہویداڈے کے قریب ہوا،بارودی موادموٹرسائیکل میں نصب تھا۔

اکرم درانی این اے 35 بنوں سے عمران خان کیخلاف بطور ایم این اے کے امیدوار الیکشن بھی لڑیں گے۔
Facebook Comments
بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں