فیس بک کا تین موبائل ایپس بند کرنے کا فیصلہ

فیس بک نے کم استعمال کیے جانے کے سبب تین موبائل ایپس کوبند کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ان ایپس میں مووز، ہیلو اور ٹی بی ایچ شامل ہیں۔

مووز،جو ایک ایکٹیویٹی ایپ ہے، کو فیس بک نے 2014 میں خریدا تھا۔ یہ ایپ گیجٹ پہنے بغیر جی پی ایس  ڈیٹا اور سینسرز کو استعمال کرتے ہوئےصارف کے چلنے پھرنے، دوڑنے یا سائیکل چلانے کی پیمائش کرتی تھی۔

لیکن صارفین گیجٹس کے شوقین ہیں۔ بالخصوص کلائی پر پہننے والے فٹنس ٹریکرز جو فقط رفتار، فاصلہ اور کیلوری جلنے سے زیادہ ڈیٹا فراہم کرتے ہیں۔

صارفین 30 جولائی کے بعد سے ایپ میں لوگ  ان نہیں کرسکیں گے لیکن  اپنا ڈیٹا نکال سکیں گے۔

Advertisements
julia rana solicitors

ہیلو- کالر آئی ڈی اینڈ بلاکنگ برازیل، امریکا اور نائیجیریاکے  اینڈرائیڈسارفین کیلئے ایک ایپ تھی۔جب آپ کے فون پرکال آتی ہے تو یہ ایپ آپ کے فون ایڈرس بُک ، فیس بک کی اضافی معلومات کے ساتھ کام کرتی ہے۔ مثلاً ہیلو آپ کو بتاتی  ہے کہ جس شخص کی کال آرہی ہے آج اس کی سالگرہ ہے، جس سے یہ لگتا ہے کہ آپ کو  سالگرہ یاد تھی۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply