لاہور: پاکستان تحریک انصاف کے چئیرمین اور سابق کرکٹ ٹیم کے کپتان عمران خان کی زندگی پر بننے والی فلم ‘کپتان’ پر دونبارہ کام شروع کردیا گیا ہے۔ جسے نئے سال کے وسط تک جون میں ریلیز کردیا جائےگا ۔
رپورٹ کے مطابق یہ فلم کئی سال پہلے بعض وجوہات کی بناء پر اچانک التواء کا شکار ہوگئی تھی۔
فلم پانچ سال سے زیر تکمیل ہےجس کے ہدایت کار فیصل امان خان ہیں۔
فلم میں عمران خان کا مرکزی رول اداکار و ماڈل عبدالمنان پر فارم کر رہے ہیں۔ جبکہ مقبول اداکارہ اور ماڈل سعیدہ امتیاز ان کے مقابل ہیں۔
اس فلم کی وساطت سے ہی انہوں نے اپنے فنی کیئریر کا بھی آغاز کیا تھا۔
فلم کے دیگر فنکاروں میں اداکارہ مہوش ناصر بھی شامل ہیں جو قبل ازیں ایک فلم میں بےنظیر کا کردار ادا کر چکی ہیں۔
ٹریلر دیکھیں:
Facebook Comments
بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں