نئی دہلی : بھارتی سپریم کورٹ نے تاج محل سے ملحقہ مسجد میں غیر مقامی افراد کو نماز کی ادائیگی سے روک دیا ہے، صرف آگرہ کے لوگوں کو ہی شناخت کے بعد نماز پڑھنے کی اجازت دی جائے گی۔
تاج محل کی مسجد میں صرف مقامی افراد کو نماز جمعہ پڑھنے کی اجازت حاصل ہوگی۔ بھارتی سپریم کورٹ نے بھی نچلی عدالت کا متعصبانہ فیصلہ برقرار رکھا۔
دنیا اور بھارت بھر سے آئے مسلمان تاج دیکھ تو سکتے ہیں لیکن تاج کی مسجد میں نماز ادا نہیں کر پائیں گے ،بھارتی سپریم کورٹ نے متنازع فیصلے میں کہا مسجد میں صرف مقامی افراد ہی نماز ادا کرسکتے ہیں۔ باہر کے کسی شخص کی نماز کی کوئی ضرورت نہیں ہے۔

تاج محل دنیا کے7عجائبات میں سے ایک ہے، تاج کی حفاظت اولین ترجیح ہے،بھارتی سپریم کورٹ نے نماز پڑھنے سے تو روک دیا ہے لیکن یہ نہیں بتایا کہ نماز کی ادائیگی سے تاج محل کی خوبصورتی کیسے متاثر ہوتی ہے؟
Facebook Comments
بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں