2دن سے مشکوک گاڑیاں میرا تعاقب کر رہی ہیں، شیری

پیپلز پارٹی کی سینیٹر شیری  رحمٰن نے کہا ہے کہ 2دن سے میری گاڑی کا تعاقب 2مشکوک گاڑیاں کر رہی ہیں۔ سینیٹ اجلاس سے خطاب میں شیری رحمٰن نے کہا کہ اس الیکشن میں سیکورٹی نہ ہونے کے برابر ہے، انتخابات پر سوالیہ نشان نہیں لگنا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ میری گاڑی کا تعاقب کرنے والی گاڑیوں کے نمبر فراہم کردوں گی ۔ چیئرمین سینیٹ نے شیری رحمٰن کی شکایت پر امیدواروں کی سیکورٹی کی مانٹیرنگ کے لئے کمیٹی قائم کردی ہے ۔

 

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply