حملے کے وقت آواز پیدا کرنے والی مکڑی

آسٹریلیا کے کوئنز لینڈ کے علاقے میں ایک ایسی مکڑی پائی گئی، جو کاٹتی تو نہیں لیکن حملہ کرتے ہوئے زور دار آواز پیدا کرتی ہے۔ یہ مکڑی انسان کے ہاتھ جتنی بڑی ہے۔ اسے دیکھتے ہی جھرجھری آجاتی ہے۔ جنگلی حیات کے فوٹو گرافر نے اس کی تصاویر اتار کر ویب سائٹ پر ڈالدی ہیں۔ خاص بات یہ ہے کہ جب یہ خطرہ محسوس کرتی ہے تو آوازیں نکالتی ہے۔ اگرچہ چہرے مہرے سے بھی خوفناک نظر آتی ہے لیکن مہلک نہیں۔ فوٹو گرافر نے اسے دیکھتے ہی پینسل کی مدد سے اسے چھیڑنے کی کوشش کی تو مکڑی نے آواز نکالنا شروع کردی۔ زیادہ تر مرکزی کوئنز لینڈ کی جھاڑیوں میں پائی گئی۔ یہ گہرے گڑھوں میں رہتی ہے اور جب خوراک کی ضرورت ہوتی ہے تب ہی باہر آتی ہے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply