• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • نواز شریف اور مریم کی آمد، لاہور ایئرپورٹ سیل کرنے کا فیصلہ

نواز شریف اور مریم کی آمد، لاہور ایئرپورٹ سیل کرنے کا فیصلہ

سابق وزیرِاعظم میاں محمد نواز شریف اور ان کی صاحبزادی مریمنواز کی لاہور آمد کے پیش نظر سیکیورٹی ادارے سر جوڑ کر بیٹھ گئے، دونوں با پ بیٹی  کو فول پروف سیکیورٹی فراہم کی جائے گی، آمد کے موقع پر علامہ اقبالانٹرنیشنل ائیرپورٹ مکمل طور پر سیل کر دیا جائے گا۔ نجی ٹی وی کے مطابق سابقوزیرِاعظم اور مریم نواز کو فول پروف سیکیورٹی فراہم کرنے کے لئے قانون نافذکرنے والے ادارے متحرک ہو گئے، اس سلسلے میں تمام تر تیاریاں مکمل کر لی گئیں،حفاظتی اقدامات کے پیشِ نظر مذکورہ فلائٹ کی آمد کے وقت علامہ اقبال انٹرنیشنلائیرپورٹ کو سیل کر دیا جائے گا۔ذرائع کے مطابق نواز شریف اور مریم نواز کواپرین سے ہی فوری دستیاب شدہ جہاز کے ذریعے اسلام آباد پہنچا دیا جائے گا۔ نوازشریف اور مریم نواز کی آمد کے پیشِ نظر چکلالہ ائیرپورٹ پر بھی سیکیورٹی کےموثر انتظامات کئے جائیں گے.

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply