• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • عمران خان کے اثاثوں کی کل مالیت 3 کروڑ 86 لاکھ 94 ہزار روپے

عمران خان کے اثاثوں کی کل مالیت 3 کروڑ 86 لاکھ 94 ہزار روپے

پاکستان تحریک انصاف نے عمران خان کے اثاثوں کی تفصیل اور کاغذات نامزدگی کے ساتھ جمع کرایا گیا بیان حلفی پارٹی ویب سائٹ پر جاری کردی ہے جس کے مطابق ان کے اثاثوں کی کل مالیت 3 کروڑ 86 لاکھ 94 ہزار روپے سے زائد ہے۔ تحریک انصاف کی جانب سے جاری کی گئی۔  تفصیلات کے مطابق عمران خان نے زیر کفالت افراد میں بشرٰی بی بی، قاسم خان اور سلیمان خان کو ظاہر کیا ہے، عمران خان نے بنی گالہ جائیداد ایک کروڑ 14 لاکھ 71ہزار روپے ظاہر کی ہے، اس کے علاوہ ان کے پاس بنی گالہ میں ہی 6 کنال کی اراضی کی مالیت 50 لاکھ 50 ہزار روپے ظاہر کی گئی ہے، انہوں نے گرینڈ حیات پلازہ میں 2 بیڈرومز کا فلیٹ ظاہر کیا ہے جس کی مالیت ایک کروڑ 19لاکھ 70 ہزار روپے بنتی ہے۔ ان کی ملکیت میں ایک بھی ذاتی گاڑی نہیں ہے۔  جب کہ ان کے پاس 2لاکھ روپے کے مویشی اور 5لاکھ کا فرنیچر ہے۔ ویب سائٹ پر جاری کی گئی تفصیلات کے مطابق عمران خان کے اثاثوں کی کل مالیت 3کروڑ 86لاکھ 94ہزار روپے سے زائد ہے، 2016 کی نسبت رواں سال ان کے اثاثوں میں 23 لاکھ 2 ہزار روپے کی کمی ہوئی۔ عمران خان نے2017 کی سالانہ آمدن 47 لاکھ 76 ہزار 611 روپے ظاہر کی، جس پر انہوں نے ایک لاکھ 3 ہزار 763 روپے انکم ٹیکس ادا کیا۔ اس کے علاوہ عمران خان نے 2017 میں 168 ایکڑ زرعی اراضی پر 3 لاکھ 19 ہزار روپے کا زرعی ٹیکس بھی ادا کیا۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply