اسلام آباد:چیئرمین نیب جسٹس (ر)جاوید اقبال نے سابق وزیراعظم نواز زشریف کے دامادکیپٹن (ر) صفدر کو تحفظ دینے کا نوٹس لے لیا اور اس حوالے سے ڈی جی نیب راولپنڈی سے رپورٹ بھی طلب کرلی ہے۔
کیپٹن صفدر(ر) نے دفعہ 144کے باوجود ریلی کی صورت میں انٹری دی لیگی رہنماؤں اور کارکنوں نے حفاظتی حصار بنائےرکھا،پولیس اور نیب کی ٹیم کے سامنے رکاوٹ بنے رہے۔
نیب نے سزا یافتہ مجرم کو تحفظ دینے اور گرفتاری میں رکاوٹ ڈالنے والوں کیخلاف سخت ایکشن لینے کا فیصلہ کرلیا،ویڈیوز کے ذریعے کارکنوں اوررہنماؤں کی نشاندہی کا سلسلہ جاری ہے۔
ذرائع کے مطابق لیگی رہنما چوہدری تنویر،حنیف عباسی اور ملک ابرارکوآج نیب طلب کئے جانے کا امکان ہے ،گزشتہ روز ان رہنماؤں نےکیپٹن صفدر(ر)کوپولیس کی تحویل سےچھڑایاتھا۔

چیئرمین نیب نے کیپٹن صفدر ریٹائرڈ کو تحفظ دینے کا نوٹس لیا تھا جبکہ ڈی جی نیب راولپنڈی عرفان منگی سے رپورٹ بھی طلب کی گئی ہے ۔
Facebook Comments
بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں