• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • ملالہ یوسفزئی کی زندگی پر بننے والی فلم کا پوسٹر اور ٹیزر جاری

ملالہ یوسفزئی کی زندگی پر بننے والی فلم کا پوسٹر اور ٹیزر جاری

ممبئی: دنیا کی کم عمر ترین نوبیل انعام یافتہ پاکستانی طالبہ ملالہ یوسفزئی کی زندگی پر بننے والی فلم کا پوسٹر اور ٹیزر جاری کردیا گیا ہے۔

نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسفزئی کی زندگی پر بننے والی فلم ’’گل مکئی‘‘ کا پوسٹر اور ٹیزر فلم کے ہدایت کار امجد خان نے اپنے انسٹا گرام اکاؤنٹ پر جاری کیا ہے۔

فلم ’’گل مکئی‘‘ میں ملالہ یوسفزئی کا کردار بھارتی ٹیلی وژن میں کام کرنے والی اداکارہ ریم شیخ ادا کررہی ہیں، جب کہ بالی ووڈ اداکار اتل کلکرنی ملالہ کے والد ضیا الدین یوسفزئی کے کردار میں دکھائی دیں گے۔

Advertisements
julia rana solicitors london

واضح رہے سوات میں کالعدم تحریک طالبان پاکستان کی جانب سے 2012 میں ملالہ یوسف زئی پر حملہ کیا گیا تھا جس کے بعد وہ علاج کی غرض سے برطانیہ منتقل ہوگئی تھیں جہاں صحت یاب ہونے کے بعد انہوں نے اعلیٰ تعلیم کے لیے آکسفورڈ یونیورسٹی میں داخلہ لیا

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply