گوادر پاکستان کا مستقبل

آج پاکستان اور خاص طور پر بلوچستان کے لوگوں کے لینے بہت خوشی اور مدرٹ کا دن ھے کہ بلوچستان گوادر میں ہمارے مخلص دوست اور پڑوسی ملک چین کی شراکت داری سی پیک منصوبے کا افتتاح کر دیا گیا ساری پاکستانی قوم کو بہت بہت مبارک ہو !!

خاص طور پر بلوچستان کے ان لوگوں کو جو برسوں سے احساس محرومی کا شکار تھے ان کو اس منصوبے کے افتتاح سے ترقی کے بہت مواقع حاصل ہوں گے آج سے بلوچستان سمیت سارا پاکستان ترقی کی نئی راہوں پر گامزن ہو گا انشااللّه۔ آج وزیر اعظم نواز شریف اور ہمارے عظیم آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے گوادر میں چین کے چار سو کنٹینرز پر مشتمل قافلے کو جو مشرق وسطیٰ اور افریقی ممالک کے لینے سامان لے کے روانہ ہوا اس کو رخصت کیا۔

سی پیک کے اس منصوبے کی وجہ سے بلوچستان کے سات لاکھ کے قریب لوگوں کو روزگار ملے گا اور اس کا فایدہ صرف پاکستان ہی نہیں ارد گرد کے ممالک کو بھی ہو گا ۔ سی پیک کے اس منصوبے کے باخیرو عافیت آج تکمیل تک پہنچنے پر جہاں پاکستانی قوم خوشی سے نہال ھے وہاں ہمارے دشمنوں کے سینوں پر سانپ لوٹ رهے ہوں گے خاص طور پر اس دشمن کے جس نے اس منصوبے کے مکمل ہونے کے راستے میں روڑے اٹکانے کے لینے بلوچستان میں دہشت گردی کروا کر معصوم انسانوں کے خون سے ہولی کھیلی۔ ان کی خدمت میں عرض ھے؛
مدعی لاکھ برا چاہے تو کیا ہوتا ھے
وہی ہوتا ھے جو منظور خدا ہوتا ھے

Advertisements
julia rana solicitors

میری دعا ھے بلوچستان سمیت سارا پاکستان ترقی کی نئی راہوں پر گامزن ہو …. انشااللّه آنے والا وقت ہمارا ہوگا
اور بقول صوفی بزرگ بابا برکت علی کے ایک دن عنقریب ہم وہ وقت دیکھیں گے جب عالم اسلام کے فیصلے پاکستان کی ہاں یا ناں میں ہوں گے
اور اللّه پاک ساری دنیا کے مسلمانوں کے اتفاق و اتحاد کے ساتھ رہنا نصیب کرے . امین ثم امین۔

Facebook Comments

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply