سعودی عرب نے امریکی صدر کو جھٹکا دے دیا

نیویارک: سعودی عرب نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی امیدوں پر پانی پھیرتے ہوئے تیل کی پیداوار بڑھانے سے متعلق بیان کی تردید کر دی ۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر دنیا کو خوشخبری سنائی تھی کہ انہوں نے سعودی فرماں روا شاہ سلمان سے ٹیلی فون پر بات کرکے انہیں تیل کی پیداوار بڑھانے پر رضامند کر لیا ہے جس سے تیل کی قیمتوں میں کمی واقع ہو گی، تاہم آج سعودی عرب کی طرف سے صدر ٹرمپ کو زوردار جھٹکا دے دیا گیا ہے۔

اس ٹویٹ پر اپنا ردعمل دیتے سعودی حکومت کی طرف سے کہا گیا ہے کہ ‘شاہ سلمان کی امریکی صدر سے بات ضرور ہوئی ہے، جس میں انہوں نے تیل کی پیداوار بڑھانے کی درخواست بھی کی تھی، تاہم شاہ سلمان نے گفتگو میں پیداوار بڑھانے پر رضامندی ظاہر نہیں کی۔ ‘

Advertisements
julia rana solicitors

سعودی حکومت کی طرف سے مزید کہا گیا ہے اگر سعودی عرب صدر ٹرمپ کی درخواست پر تیل کی پیداوار بڑھاتا ہے تو یہ اوپیک ممالک کے ساتھ ہونے والے معاہدے کی خلاف ورزی ہو گی، چنانچہ تیل کی پیداوار بڑھانے کا فیصلہ اوپیک کے اجلاس میں ہی ہو سکتا ہے

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply