• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • پاکستان کیلئے امریکا میں دروازے بند نہیں ہوئے،علی جہانگیر صدیقی

پاکستان کیلئے امریکا میں دروازے بند نہیں ہوئے،علی جہانگیر صدیقی

واشنگٹن :امریکا میں پاکستان کے سفیر علی جہانگیر کا کہنا ہے کہ پاکستان کیلئے امریکا میں دروازے بند نہیں ہوئے،ایف اے ٹی ایف سے 15ماہ کا ٹائم ٹیبل طے کیا ہے۔

منگل کوامریکی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے پاکستانی سفیر علی جہانگیر صدیقی کا کہنا تھا کہ امریکی حکام سے فوجی امداد نہیں باہمی تعاون اور اقتصادی امور پر بات چیت ہوئی۔

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کیلئے امریکا میں دروازے بند نہیں، امریکی حکام کے رویئے میں پاکستان کے بارے میں مخالفت نہیں دیکھی، افغانستان میں امن بڑا ایجنڈا ہے جس کے حصول کیلئے گفتگو ہوئی۔

علی جہانگیر صدیقی نے کہا کہ پاکستان میں دہشتگردی کی کارروائیوں میں 80فیصدکمی ہوئی ہے،پاکستان کےشہروں میں جرائم کی شرح دیگر ایمرجنگ ممالک کے مقابلے میں کم ہے۔

پاکستانی سفیر نے  کہا ہے کہ امریکا دنیا کا بڑا گیس ایکسپورٹر بننے والا ہے جبکہ پاکستان دنیاکا سب سے بڑا گیس امپورٹر بننے والا ہے۔

انہوں نے کہا کہ  پاکستان نے ایف اے ٹی ایف سے 15 ماہ کا ٹائم ٹیبل طے کیا ہے، ہم معیار پر پورا اتریں گے اور گرے لسٹ سے باہر آجائیں گے۔

Advertisements
julia rana solicitors

علی جہانگیر صدیقی کا مزیدکہنا تھا کہ ہرملک ایک ہی وقت میں کئی اہم پارٹنرز سے تعلقات رکھ سکتا ہے، بھارت کے امریکا کے علاوہ بھی دیگر ممالک سے تعلقات ہیں، پاکستان میں یورپی ممالک سرمایہ کاری کر رہے ہیں، امریکا کو بھی آگے آنا چاہئے

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply