• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • مریم نواز کو پینسل کا انتخابی نشان الاٹ ہونے پر عامر لیاقت کا دلچسپ ٹویٹ

مریم نواز کو پینسل کا انتخابی نشان الاٹ ہونے پر عامر لیاقت کا دلچسپ ٹویٹ

پاکستان مسلم لیگ ن کی مرکزی رہنما مریم نواز این اے 125 سے آزاد حیثیت میں الیکشن لڑیں گی، الیکشن کمیشن نے مریم نواز کوانتخابی نشان پنسل الاٹ کیا تھا۔ اسی متعلق پاکستان تحریک انصاف کے رہنما عامر لیاقت نے دلچسپ قسم کا تبصرہ کیا۔

عامر لیاقت حسین نے سماجی رابطے کی ویبسائٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ ” مریم نواز کو پینسل کا نشان قدرت نے اس کیے الاٹ کروایا ہے کہ آئندہ وہ ٹرسٹ ڈیڈ پینسل سے لکھیں #CalibriFont سے نہیں تا کہ فراڈ مٹا سکیں کاغذوں میں کہیں رہ نہ جائے۔”

یاد رہے کہ پاناما کیس کی تحقیقات کے لیے قائم مشترکہ تحقیقاتی ٹیم جے آئی ٹی نے 10 جولائی کو سپریم کورٹ میں جمع کرائی گئی اپنی حتمی رپورٹ میں سابق وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز کی جانب سے جمع کرائے گئے دستاویزات میں کیلبری فونٹ استعمال کرنے پر اعتراضات اٹھائے تھے۔

جے آئی ٹی نے اپنی حتمی رپورٹ میں کہا تھا کہ جے آئی ٹی میں جمع کرائے گئے ڈکلیئریشن دستاویزات میں کلیبری فونٹ کا استعمال کیا گیا، جو 31 جنوری 2007 سے پہلے کمرشل بنیادوں پر دستیاب نہیں تھا، جمع کرائے گئے ڈکلیئریشن سرٹیفکیٹس میں اصل تاریخ نہیں ہے، یہ بعد میں تیار کیے گئے۔ جب کہ دوسری طرف مریم نواز نے پارٹی کارکنان اور حلقے کے عوام کی خواہشات کو مدنظر رکھتے ہوئے این اے 125 سے دوبارہ الیکشن لڑنے کا فیصلہ کیا ہے۔

Advertisements
julia rana solicitors london

دوسری جانب پارٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ ن کی مرکزی رہنما مریم نواز این اے 127 سے ہی الیکشن میں حصہ لیں گی۔ مریم نواز کو این اے 127 سے پارٹی ٹکٹ جاری کیا گیا ہے۔ مریم نواز کے کاغذات نامزدگی واپس نہیں لیے جاسکے اسی لیے الیکشن کمیشن نے انہیں این اے 125 سے بھی انتخابی نشان الاٹ کردیا ہے۔ مریم نواز کوالیکشن کمیشن نے پینسل کا انتخابی نشان الاٹ کیا گیا ہے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply