گرد آلود گاڑیوں پر مصوری کرنے والا آرٹسٹ

روس میں ایک فنکار ایسا بھی ہے جسے کوئی بھی گرد آلود گاڑی نظر آتی ہے تو وہ اسے ایک سیاہ کینوس سمجھتے ہوئے اس پر دلچسپ تصاویر بنا دیتا ہے۔ نکیتا گولیوبیف ایک ماہر مصور ہیں اور وہ اپنی مہارت سے گرد سے اٹی کاروں کو چلتا پھرتا فن پارہ بنا دیتے ہیں۔ اپنی گاڑی کو صاف نہ رکھنے والے کاہل مالکان چاہے نہ چاہے تب بھی نکیتا خاموشی سے اس پر تصویر بناتے ہیں۔ جب بھی انہیں کوئی میلی گاڑی نظر آتی ہے، وہ اس پر دستانے پہن کر انگلیاں پھیر کر زبردست تصاویر بناتے ہیں۔ بسا اوقات لوگ جان بوجھ کر اپنی کار میلی رکھتے ہیں کہ شاید نکیتا آکر اس پر تصاویر بنائیں گے۔ نکیتا کے فیس بک پیج پر آپ ان کا باقاعدہ کام بھی دیکھ سکتے ہیں جس میں مصوری، ڈیجیٹل آرٹ، ڈرائنگز اور دیگر فن پارے شامل ہیں تاہم ان کا گاڑیوں پر کیا گیا کام بہت مشہور ہوا اور سوشل میڈیا پر اسے سراہا گیا ۔ نکیتا عموماً شام یا رات کے وقت کاروں پر مصوری کرتے ہیں لیکن یہ حساس شاہکار گاڑی پر کپڑا پھیرتے ہی غائب ہوجاتے ہیں۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply