روزہ شفٹ کب اور کیسے کیا جاتا ہے

زرا قطب جنوبی (south pole) کے سورج کو سمجھنے کی کوشش کریں . وہاں 13 مئی کو رات شروع ہوتی ہے جو دو اگست تک قائم رہتی ہے پھر چھ ستمبر تک مدھم روشنی ہوتی ہے سورج نظر آتا ہے لیکن وہ چاروں طرف طواف کر رہا ہوتا ہے. پھر بائیس ستمبر کو مکمل دن ہو جاتا ہے جو بائیس مارچ تک یعنی چھ مہینے جاری رہتا ہے. بائیس مارچ سے 13 مئی تک سورج پھر طواف کی حالت میں ہوتا ہے.

آج چھ جون کو جب میں لکھنے بیٹھا ہوں، تو وہاں گھپ اندھیرا چھایا ہوا ہے. بائیس دن سے وہاں اندھیری رات ہے جو ابھی پچپن دن مزید قائم رہنی ہے. اسی قطب جنوبی سے قریب ایک علاقہ مک مورڈو mc murdo واقع ہے. وہاں انیس اگست کو صرف ڈیڑھ گھنٹے کے لئے سورج طلوع ہوتا ہے. پھر روزانہ یہ دن آدھا گھنٹہ بڑا ہوتا جاتا ہے یہاں تک کہ پچیس اکتوبر کو چوبیس گھنٹے سورج نظر آتا ہے. یہ سورج 17 فروری تک یعنی ایک سو دس دن تک طلوع رہتا ہے پھر آدھے گھنٹے کی رات آتی ہے.

اسلام پوری دنیا کے ہر خطے کے انسانوں کا دین ہونے کا دعوٰی کرتا ہے. اگر سورج کو حتمی مان کر رمضان کے فرض روزوں کا تعین کیا جائے تو ڈیڑھ گھنٹے کے دن میں چھوٹا سا روزہ مزاق ہی لگے گا. اسی طرح ایک سو دس لمبا روزہ بھلا کون انسان رکھ سکے گا.. ایسے علاقوں میں روزہ کسی دور دراز جگہ کے حساب سے رکھنے والی بات سمجھ میں آتی ہے. مثلا mc murdo کی مسلمان کمیونٹی فیصلہ کرے کہ مسجد نبوی یا مسجد الحرام کی فجر ٹرانسمشن کے ساتھ سحری اور مغرب ٹرانسمشن کے ساتھ افطار کی جائے گی. یا یہ بھی کیا جا سکتا ہے کہ کمیونٹی فیصلہ کرے کہ رمضان کے تیس روزے ان دنوں میں رکھے جائیں جب سورج دس گھنٹے سے زیادہ وقت کے لئے نکلتا ہو. اس علاقے، یعنی mc murdo میں 11 ستمبر سے 11 اکتوبر تک دن دس گھنٹے سے سترہ گھنٹے تک ہوتا ہے. ان دنوں میں روزہ رکھا جا سکتا ہے.

آپ کا خیال ہو گا کہ ٹرانسمشن والی بات زیادہ مناسب ہے، لیکن یاد رکھیں ہر جگہ ٹی وی یا بجلی نہیں ہوتی، ان علاقوں میں انسانی آبادی بہت کم ہے سہولیات نہیں ہیں، میرے خیال میں شفٹ کرنا بہترین طریقہ ہے..
آخر خدا تو جانتا ہے..

Advertisements
julia rana solicitors london

نوٹ : جو حضرات سورج کے اس حیرت انگیز نظام کو جاننا چاہتے ہیں یہ ویڈیو اور اس سے متصل ویڈیوز دیکھیں.

Facebook Comments

ثاقب الرحمٰن
چند شکستہ حروف ، چند بکھرے خیالات ۔۔ یقین سے تہی دست ، گمانوں کے لشکر کا قیدی ۔۔ ۔۔

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply