زیتون کے پتے دمہ کے مریضوں کیلئے مفید

زیتون مکمل غذا بھی ہے اور دوا بھی اس پر کی جانے والی ہر تحقیق اس کے استعمال کے  مختلف پہلو سے فوائد کو بیان کرتی ہے، یہ فوائد صرف زیتون کے پھل میں نہیں بلکہ اس کے پتے ہوں یا اس کا تیل فوائد کے اعتبار سے کسی کی اہمیت کم نہیں ۔ اس کے پتے دمہ کے مریضوں کے لئے کسی نعمت سے کم نہیں، اس کے بھپارے سے بند ناک کھل جاتی ہے اس کیفیت میں سانس لینے میں دشواری کو دور کرتی ہے۔ زیتون کے پتوں کی افادیت پر کی جانے والی ایک نئی تحقیق کے بعد نیا اور فائدہ مند پہلو مشاہدے میں آیا ہے کہ وہ افراد جو آلودہ فضا میں مصروف عمل رہتے ہیں ایسے افراد زیتون کے پتوں کا بھپارا لینے سے فضائی آلودگی کے مضر اثرات سے محفوظ رہ سکتے ہیں جبکہ ایک اور تحقیق میں محققین نے کہا ہے کہ زیتون کے تیل کا استعمال جلد کے کینسر کے خطرے سے محفوظ رکھتا ہے۔ زیتون کے پتوں میں شوگر کا علاج بھی موجود ہے اور فلسطین کی دوا ساز کمپنی نے اس کے پتوں سے تیار کی گئی گولیاں(ٹیبلٹ) بھی متعارف کرائی ہیں، شوگر کے مرض کی دوا کی تیاری مشرق وسطیٰ میں اپنی نوعیت کی پہلی کوشش بھی ہے جس نے اپنی اہمیت تسلیم کرائی ۔ فلسطینی دوا ساز کمپنی کا دعویٰ ہے کہ زیتون کے پتوں سے تیار کردہ دوا بیماری پر فوری اثر کرنے میں 20 فی صد تک فعال ہے، جبکہ دیگر دستیاب ادویہ 6 فی صد تک فعال ہوتی ہیں ۔ زیتون کے پتوں کے جوشاندے کا استعمال جسم میں قوت مدافعت کو بڑھاتا ہے، شوگر کی سطح کو کنٹرول کرتا ہے اور خون میں کولیسٹرول کی سطح میں غیر ضروری مقدار کو بڑھنے سے روکتا ہے۔ دل کی شریانوں کو قوت بخشتا ہے اور اس میں پیدا ہونے والی رکاوٹ کو دور کرتا ہے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply