ڈرائیور نے ایک نظر گاڑی سے اترنے والے مسافروں کی طرف دیکھا اور گائیڈ سے کہا۔
’’ میں ستر برسوں سے اس ٹرین کا ڈرائیور ہوں ،
ہر دفعہ قریباً یہی مسافر اترتے اور سوار ہوتے ہیں،
مگر اب مجھے امید ہے ہمارے ہم سفر نئے ہوں گے ‘‘۔
اتنی دیر میں پلیٹ فارم پر ننگ دھڑنگ،
میلے کچیلے سے لوگوں کی آمد ہوئی۔
’’دیکھو !یہ ہیں اصل مسافر‘‘۔
ڈرائیور نے گائیڈ سے کہا۔
’’ہم مسافر نہیں جناب۔۔۔
جانا تو انہوں نے ہی ہے،
جو گاڑی سے اترے ہیں،
ہم تو اسٹیشن کو سجانے آئے ہیں‘‘۔
ان میں سے ایک نے جھنڈیاں کھولتے ہوئے کہا!
Facebook Comments
بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں