• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • 27سالہ نوجوان اور 65سالہ امریکی خاتون رشتہ ازدواج میں بندھ گئے

27سالہ نوجوان اور 65سالہ امریکی خاتون رشتہ ازدواج میں بندھ گئے

65 سالہ امریکن خاتون اور 27 سالہ بھارت شہری رشتہ ازدواج میں بندھ گئے۔ بھارت کے خبر رساں ادارے کے مطابق  65 سالہ  امریکی خاتون کیرن للئن ایبز  کی 8 ماہ قبل فیس بک پر  ریاست ہریانہ کے 27 سالہ پرون  سے  دوستی ہوئی،  جس کے بعد  کیرن پرون سے  ملنے   ہریانہ کے قصبہ کیتھ کے گائوں   پہنچ گئیں۔ پرون نے   38 برس بڑی خاتون کو شادی کی پیشکش کی جسے خاتون نے قبول کر لیا۔ دونوں نے سکھ رسم و رواج کے مطابق دوست و احباب کی موجودگی میں شادی کرلی۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply