نائیجیریا، باہمی خونریز تصادم،86افراد ہلاک،6زخمی

نائجیریا میں باہمی خونریز تصادم سے  86افراد ہلاک  جب کہ 6افراد زخمی ہو گئے،50گھر ،15موٹر سائیکل اور 2گاڑیاں نذر آتش کر دی گئیں، خونریز تصادم کے بعد ریاست کے تین علاقوں میں کرفیو نافذ کردیا گیا۔غیر ملکی ذرائع کے مطابق مرکزی نائیجیریا کی پلیٹیو ریاست میں مویشی پالنے والوں اور کسانوں کے درمیاں خونریز تصادم پھوٹ پڑے جس سے 86افراد جاں بحق ہوگئے ہیں۔ کچھ رپورٹوں کے مطابق یہ جھگڑا جمعرات کو شروع ہوا جب نسلی نیروم کسانوں نے نسلی فیلومی مویشی پالنے والوں پر حملہ کرکے ان کے 5افرادکو ہلاک کردیا۔ جبکہ ہفتے کو جوابی حملوں میں مزیدہلاکتیں ہوئی ہیں۔یہ علاقہ زمینوں پر دہائیوں پرانی قبائلی تصادم کی تاریخ رکھتاہے۔خونریز تصادم کے بعد ریاست کے تین علاقوں میں کرفیونافذکردیاگیاہے۔ علاقے کے پولیس کمشنر نے جھڑپوں والے علاقوں میں دیہاتوں کی تلاشی کے بعد بتایا کہ دو متحارب قبائلی جگھڑے میں 86افراد مارے گئے ہیں جبکہ 6افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔فسادات میں 50گھروں کے علاوہ15موٹر سائیکلوں اور دو گاڑیوں کوبھی نذرآتش کر دیاگیا۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply