پی ٹی آئی کی 4جماعتوں سے سیٹ ایڈجسٹمنٹ

عام انتخابات 2018 کے لیے تحریکِ انصاف نے ایک نہیں، اکٹھی چار جماعتوں کے ساتھ سیٹ ایڈجسٹمنٹ کر لی۔ ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی نے مسلم لیگ ق، عوامی مسلم لیگ، مجلسِ وحدت مسلمین اور گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس سے سیٹ ایڈجسٹمنٹ کر لی ہیں۔  ذرائع کے مطابق تحریکِ انصاف کو سیٹ ایڈجسٹمنٹ کی صورت میں 15 سے زائد امیدواروں کی جیت کا یقین ہے۔ پی ٹی آئی نے مسلم لیگ ق کے ساتھ قومی اسمبلی کے چار حلقوں پر سیٹ ایڈجسٹمنٹ کی ہے۔ گجرات کے دو، چکوال اور بہاولپور کے ایک، ایک حلقے میں پی ٹی آئی کے ووٹرز مسلم لیگ ق کا ساتھ دیں گے۔ پی ٹی آئی کے ساتھ سیٹ ایڈجسٹمنٹ کے بعد گجرات میں شہر میں صرف ق لیگ کا راج ہو گا۔ ادھر پی ٹی آئی کی عوامی مسلم لیگ کے ساتھ راولپنڈی کے دو حلقوں این اے 60 اور 62 پر سیٹ ایڈجسٹمنٹ ہو گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق تحریکِ انصاف نے بھکر کے ایک حلقے میں مجلسِ وحدت مسلمین کے ساتھ بھی سیٹ ایڈجسٹمنٹ کی ہے جبکہ سندھ میں 10 سے زائد سیٹوں پر گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس کے ساتھ سیٹ ایڈجسٹمنٹ کی گئی ہے۔ مسلم لیگ ضیا کے ساتھ اعجاز الحق کی سیٹ پر بھی ایڈجسٹمنٹ کی گئی ہے۔ پی ٹی آئی کا پاکستان عوامی تحریک کے ساتھ بھی سیٹ ایڈجسٹمنٹ کا پلان تھا لیکن طاہر القادری کی جانب سے الیکشن میں حصہ نہ لینے کا اعلان کر دیا گیا۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply