• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • ایک ہفتے تک کھیرے سے بنے کھانے کھائیں اور وزن کم کریں

ایک ہفتے تک کھیرے سے بنے کھانے کھائیں اور وزن کم کریں

اگر آپ اپنی روزمرہ کی خوراک پر توجہ نہیں دے پاتے تو کھیرے کی اس ڈائٹ کو ضرور یاد رکھیں۔ اس ڈائٹ کی مدد سے ایک ہفتہ یا 10 دن کے اندر اپنے اندر تبدیلی دیکھی جاسکتی ہے۔

اس ڈائٹ کو اپنانے کیلئے آپ کو کھیرے سے بنے چندکھانے کھانے پڑیں گے جس کی مدد سے وزن کم کیا جاسکتا ہے۔

کھیرے سے بنے یہ کھانے آپ جتنا چاہے کھا سکتے ہیں لیکن ضروری یہ ہے کہ ان کھانوں کو اس وقت کھایا جائے جب آپ کو بھوک لگ رہی ہو۔ اس کے علاوہ یہ خوراک آپ کے جسم کیلئے بےحد مفید ہے کیونکہ ان کھانوں کی مدد سے آپ کے میٹابولزم کی کارگردگی میں بہتری آتی ہے اور یہ عمل انحصام کو بھی بہتر کرتا ہے۔

اسی وجہ سے زیادہ تر فیس ماسک کھیرے سے بنائے جاتے ہیں۔

اسی لیے آج ہم آپ کو بتاتے ہیں کہ کھیرے کو دن بھر کس طرح اپنی خوراک میں شامل کرنا چاہیے۔

٭ناشتہ

بازار سے جاکر کم چکنائی والی اور بغیر شکر کے دہی لیں اور اس میں 200گرام کے کھیرے کے ٹکڑے دال دیں۔ دونوں کو اچھے سے ملائیں اور بھوک لگنے کے وقت سیب کے ساتھ اسے کھاتے رہیں۔

٭دوپہر کا کھانا

دوپہر کے کھانے کیلئے آپ کو کھیرے سے بھرپور پوری ایک پلیٹ، سوکھی سلائس کے ساتھ کھانی ہوگی اور وقت کے ساتھ ساتھ آپ ان کے ساتھ دوسری غذا کا بھی استعمال کرسکتے ہیں تاکہ آپ کا ذائقہ مختلف ہوتا رہے۔

٭کھیرے سے بنائی گئی دوسری ریسیپی

گندم کی تین روٹی / دو آلو

ڈھیر سو گرام ٹونا مچھلی / 2 انڈے یا 15 گرام سفید گوشت

کھیرا

یہ آپ کی مرضی ہے کہ آپ اس ریسیپی کیلئے آلو کا انتخاب کرتے ہیں یا بریڈ کا لیکن انہیں کھانا ضرور ٹونا مچھلی اور کھیرے کے ساتھ ہےاور اگر آپ کو ٹونا مچھلی بھی نہیں پسند تو آپ بغیر تیل کے سفید گوشت کا بھی استعمال کرسکتے ہیں۔

٭کھیرے کا شیک

ان کھانوں کے درمیان آپ کبھی بھی کھیرے کا شیک پی سکتے ہیں۔ شیک بنانے کیلئے آپ کا ان چیزوں کی ضرورت ہے۔

پالک

بیس گرام بادام اور اخروٹ

ایک عدد سیب

ادرک

ایک عدد کھیرا

سیب ، کھیرے اور پالک کو بغیر چھیلیں اچھے سے ملالیں ۔ اس کے بعد اس میں کچھ ادرک ڈالیں اور اسے ملاتے رہیں جس کے بعد آپ کا شیک تیار ہوجائے گا۔

شیک کو گلاس میں دالے اور اسے بادام اور اخروٹ سے سجا کر فوراً پی جائیں۔ اس شیک کو پینے سے آپ کو تمام ضروریاتی وٹامن جیسے، وٹامن اے، کے سی ، بی اور دیگر غذائیں جیسے کیلشیئم ، آئرن، میگنیشئیم او ر فائبر فراہم ہوسکتے ہیں۔

٭رات کا کھانا

رات کے کھانے کیلئے آپ کو زیادہ خوراک لینے کی ضرورت نہیں بلکہ صرف 300 گرام پھل کھائیں اور پھل سے بنائے گئے سیلڈکو اپنی خوراک کا حصہ بنائیں۔

٭سب سے اچھے نتائج

سب سے اچھے نتائج یا 7 دن کے اندر اچھے نتائج حاصل کرنے کیلئے آپ کو ایک ہی ڈائٹ پر پورا ہفتہ توجہ دینی پڑیں گی۔ جس میں صبح کے ناشتے کیلئے دہی ، پھل اور کھیرا شامل ہے، دوپہر کے کھانے میں ایک بڑی پلیٹ کھیرا اور سوکھی روٹی کھائیں اور رات کے کھانے میں ایک پلیٹ پھل کا سیلڈ کھائیں۔

Advertisements
julia rana solicitors

بشکریہ: demiczone

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply