• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • بھارت کا مقبوضہ وادی میں کارکنان کو ہدف بناکر قتل کرنے کا منصوبہ

بھارت کا مقبوضہ وادی میں کارکنان کو ہدف بناکر قتل کرنے کا منصوبہ

بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں تحریک آزادی کی جدوجہد میں سرگرم کارکنان کو ہدف بناکر قتل کرنے کا منصوبہ بنالیا۔ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کے مظالم کا سلسلہ جاری ہے اور ہر گزرتے دن کے ساتھ قابض فوج تحریک آزادی کو دبانے کےلئے نہتے شہریوں پر طاقت کا وحشیانہ استعمال کررہی ہے جس میں گزشتہ روز بھی پانچ کشمیریوں کو شہید کیا گیا اور اب بھارتی فوج نے مقبوضہ وادی کے لیے ایک اور گھنائونا منصوبہ تیار کیا ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی فوج نے مقبوضہ وادی میں آپریشن آل آئوٹ 2.0 کے نام سے خطرناک منصوبہ تیار کیا ہے اور آزادی کشمیر میں شریک سرکردہ کارکنان کو قتل کرنے کے لیے ہٹ لسٹ بنائی ہے جس میں آزادی کی جدوجہد میں سرگرم 21 افراد کو شامل کیا گیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی فوج نے نمازہ جنازہ کے اجتماعات سے نمٹنے کے لیے بھی اقدامات کا فیصلہ کیا ہے جس کے تحت تدفین کے انتظامات بھی فوج کے ہاتھ میں ہوں گے۔ بھارتی فوج کے منصوبے کے تحت مارے گئے کشمیریوں کی میتیں ورثا کے حوالے نہیں کی جائیں گی اور منصوبے کے تحت کوشش کی جائےگی کہ میتیں غائب کردی جائیں جب کہ وادی میں جلوس اور جنازوں پر پابندی ہوگی

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply