• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • عمران خان کی ٹکٹوں کی تقسیم پر تحفظات دور کرنے کی یقین دہانی

عمران خان کی ٹکٹوں کی تقسیم پر تحفظات دور کرنے کی یقین دہانی

اسلام آباد:پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے ناراض کارکنوں کو ٹکٹوں کی تقسیم پر تحفظات دور کرنے کی یقین دہانی کرادی۔

گزشتہ روز ٹکٹوں کی مبینہ غیرمنصفانہ تقسیم کےخلاف بنی گالہ میں احتجاج کرنیوالے کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ ٹکٹوں کی تقسیم کا مرحلہ دھرنے سے بھی مشکل کام تھا یہ 3ہفتے مشکل میں گزارے، ساڑھے 4 ہزار لوگوں نے درخواستیں دیں ۔

چند لوگوں کو ٹکٹ ملا اس پر مایوسی فطری بات تھی، ایک ہفتہ مزید بیٹھ کر فائلیں دیکھیں، کئی جگہ سروے کرائے، مجھے کسی کاڈر نہیں، ناانصافی کسی سے نہیں کرنا چاہتا،10 فیصد حلقوں میں مشکل پیش آرہی ہے۔

عمران خان نے کہا کہ کئی جگہ پر نئے آنےوالوں کے چانسز زیادہ نظر آرہے ہیں، یہ الیکشن ہم نے جیتنا ہے الیکشن جیتیں گے تو ہی تبدیلی لےکر آئیں گے، پرانے، نئے کی بات نہیں میرٹ کی بات ہے جو الیکشن لڑنے کی سائنس جانتا ہے اسے ٹکٹ دیا جائے گا، اگلے 3دن میں لسٹیں جاری کروں گا،خواتین کو ٹکٹ دینا سب سے مشکل کام ہے، ہم سمجھتے ہیں اسمبلی میں ایسی خواتین آئیں جو قوانین جانتی ہوں۔

چیئرمین پی ٹی آئی نے احتجاجی کارکنوں کا شکریہ اداکرتے ہوئے کہاکہ پرامن احتجاج پر کارکنوں کا شکر گزار ہوں، احتجاج ان کا حق ہے۔

Advertisements
julia rana solicitors

دریں اثناء بنی گالہ میں 5روز دھرنا  دیئے ہوئے ناراض کارکن چیئرمین کے خطاب کے بعد راضی ہوگئے اور دھرنا ختم کرکے اپنے اپنے گھروں کو روانہ ہوگئے

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply