بریڈا:ہاکی چیمپئنزٹرافی کےآخری ایڈیشن کا آغاز آج سے ہالینڈ میں ہورہا ہے،افتتاحی معرکے میں روایتی حریف پاکستان اوربھارت ٹکرائیں گے۔
ہاکی چیمپئنزٹرافی کا 37واں اورآخری ایڈیشن 23جون سے یکم جولائی تک نیدرلینڈز کے شہر بریڈا میں کھیلا جائے گا۔
ارجنٹائن، آسٹریلیا، بیلجیئم، بھارت، میزبان ہالینڈ اور پاکستان،ٹائٹل کیلئے 6ٹیموں میں گھمسان کا رن پڑے گا۔
افتتاحی روز 3میچز ہوں گے،سب سے بڑے ٹاکرے میں پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں پاکستانی وقت کے مطابق شام 5بجے پنجہ آزمائی کریں گے۔

آسٹریلوی ٹیم اعزاز کا دفاع کرے گی،جس نے گزشتہ ایونٹ کے فائنل میں بھارت کو شکست دی تھی
Facebook Comments
بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں