• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • شہید محترمہ بینظیر بھٹو کی 65ویں سالگرہ آج منائی جارہی ہے

شہید محترمہ بینظیر بھٹو کی 65ویں سالگرہ آج منائی جارہی ہے

شہید ذوالفقارعلی بھٹو کی بیٹی بینظیر بھٹو 21جون 1953کو کراچی میں پیدا ہوئیں،شہید جمہوریت  اوربی بی شہید کے نام سے قومی سیاست میں امرہوگئیں۔

بی بی شہید ابتدائی تعلیم کے بعد اعلیٰ تعلیم کیلئے برطانیہ چلی گئیں،آکسفورڈ یونیورسٹی سے ایم اے کیا ،1988میں اسلامی دنیا کی پہلی وزیراعظم بنیں لیکن صرف بیس مہینے ہی حکومت کرسکیں۔

انیس سو نوے میں انتخابات ہوئے،پیپلزپارٹی برسراقتدار نہ آسکی،1993میں الیکشن میں پھر بینظیر کو کامیابی ملی اوروہ  دوسری مرتبہ حکومت بنانے میں کامیاب ہوئیں،1996میں پیپلزپارٹی کی حکومت کا خاتمہ کردیا گیا۔

بینظیربھٹو کو جلاوطنی کاٹنی پڑی اورمحترمہ متحدہ عرب امارات چلی گئیں،ساڑھے 8سال کی جلاوطنی ختم کرکے18 اکتوبر2007کو وطن لوٹیں۔

کراچی میں ان کا فقیدالمثال استقبال ہوا،لیکن شاندار استقبال بم دھماکے کے ساتھ ہی سانحہ میں بدل گیا،ڈیڑھ سو جانیں چلی گئیں، سینکڑوں زخمی ہوئے۔

Advertisements
julia rana solicitors london

ستائیس دسمبر2007کو عوامی رہنما عوام میں اتریں،لیاقت باغ راولپنڈی میں جلسے سے خطاب کیا،جلسے سے واپس ہوتے ہوئے لیاقت علی خان کی طرح اندھی گولی کا نشانہ بنیں، اوربینظیرفبی بی شہید ہو گئیں۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply