• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • کویت کا بھارت کو زبردست جھٹکا، پاکستانیوں کی لاٹری لگ گئی

کویت کا بھارت کو زبردست جھٹکا، پاکستانیوں کی لاٹری لگ گئی

بھارتی ریاست کیرالہ اور جنوبی بھارت میں نیپا وائرس سے 13 افراد کی ہلاکت کی رپورٹ منظر عام پر آنے کے بعد کویت کی حکومت نے بھارتی سبزیوں اور پھلوں پر پابندی عائد کردی ہے ۔ مذکورہ وائرس انسان اور جانور دونوں کے لئے خطرے کا باعث ہے۔

ذرائع کے مطابق کویت کی فوڈ سیفٹی کمیٹی نے بھارت سے درآمدی پھل اور سبزی میں نیپا وائرس کی موجودگی کی رپورٹ پر پابندی کی تجویز دی تھی۔

یاد رہے کہ گزشتہ دنوں متحدہ عرب امارات نے بھی بھارت سے تازہ پھلوں اور سبزیوں کی درآمد پر پابندی عائد کردی تھی۔ کویت میں مقیم پاکستانیوں کا کہنا ہے کہ حکومت پاکستان کو اس موقع سے بھروپر فائدہ اٹھانا چاہئے، تاکہ خلیج میں پاکستان کی معیشت  کو استحکام حاصل ہو۔

Advertisements
julia rana solicitors london

پاکستان کی سبزیاں اور پھل دنیا کی بہترین اجناس میں شامل ہیں لیکن بھارت کی بڑھتی ہوئی جارحانہ ایکسپورٹ اسٹریٹیجی کی وجہ سے پاکستان کی زرعی پیداوار محدود ہوکر رہ گئی ہے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply