سہولیات (سو لفظوں کی کہانی)

انٹارٹکا کے آبادی کے لحاظ سے سب سے بڑے صوبے کے بڑے شہر جا نا ہوا ۔
شہر کی بلندوبالا عمارتیں دیکھ کر میری محدود عقل دنگ رہ گئی،
شہر وسیع و عریض عمارتوں میں گھرا ہوا تھا۔،
شہر کے اردگرد سڑکوں کا جال بچھا ہوا تھا۔۔۔۔۔۔۔۔
ایک جگہ سے دوسری جگہ جانے کے لیے تیز ترین بسیں تھیں۔
اور ریپڈ ٹرین پر کام جاری تھا۔۔۔
پھر میں سستی روٹی سکیم والے تنور اور آشیانہ سے ہوتا ہوا دانش سکول تک پہنچا۔
تب پتا چلا کہ عوام کو دو وقت کی روٹی اور چلو بھر صاف پانی تک میسر نہ تھا۔۔!!

Facebook Comments

عبدالحنان ارشد
عبدالحنان نے فاسٹ یونیورسٹی سے کمپیوٹر سائنس کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ ملک کے چند نامور ادیبوں و صحافیوں کے انٹرویوز کر چکے ہیں۔اس کے ساتھ ساتھ آپ سو لفظوں کی 100 سے زیادہ کہانیاں لکھ چکے ہیں۔

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply