ملک بھرمیں اپیلٹ ٹربیونلزنے کام شروع کردیا

الیکشن کمیشن کے مطابق،بدھ کو ملک بھرکے 849 حلقوں کیلئے 21 اپیلٹ ٹربیوبلز بنائے گئے ہیں۔

اپیلٹ ٹربیونلزنے کام شروع کردیا جس کے بعد 22 جون تک ریٹرننگ افسران کے فیصلوں پراپیلیں دائرہوں گی،اپیلٹ ٹربیونلز23 سے 27 جون تک اپیلوں کونمٹائیں گے۔

دوسری جانب الیکشن کمیشن نے ریٹرننگ افسران سے 21 ہزار امیدواروں کی تفصیلات مانگ لیں جس کے بعد  امیدواروں کے حلف نامے اوراثاثوں کی تفصیلات ویب سائیٹ پر شائع کی جائیں گی۔

ریٹرننگ افسران نے امیدواروں کا ڈیٹا اسکین کرکے الیکشن کمیشن سیکریٹریٹ بھجوانا شروع کر دیا۔

Advertisements
julia rana solicitors london

واضح رہے کہ ماضی میں سیاستدانوں کے تحفظات کے بعد ویب سائٹ پر تفصیلات جاری کرنا بند کر دی گئی تھیں

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply