سو لفظوں کی کہانی ۔ قربانی

اس پیکٹ میں چار بسکٹ ہیں تین میں لوں گا ایک تمھارا ۔۔۔
یہ میری سائیکل ہے تم مت چلاؤ،
تم یہ شو مت دیکھو میں نے کارٹون دیکھنے ہیں،
تم اس پر جھولے نہیں لو گی یہ میرا جھولا ہے،
یہ میرا کمپیوٹر ہے تم اس پر گیم مت کھیلو،
امی ابو ہمیشہ بھائی کی سائیڈ لیتے۔۔۔
اسےبسکٹ دو ، اسے کھیلنے دو ، اسے جھولنے دو ، اسے دیکھنے دو ۔
بہنیں ایسی ہوتی ہیں ہمیشہ قربانی دیتی ہیں۔۔۔
آج آخری قربانی تھی۔۔۔ان کاغذوں پر دستخط کر دو ،یہ جائیداد میری ہے، بھائی نے کہا۔۔
بہن نے کاغذ اٹھائے اور کورٹ چلی گئی۔۔۔

Facebook Comments

مدثر ظفر
فلیش فکشن رائٹر ، بلاگر

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply