ایک وٹس ایپ ٹیکسٹ میسج

باپ اور بیٹا گاڑی سے اترے اور مارکیٹ میں داخل ہو گئے۔
بیٹے نے کسی فٹ بال کلب کی کٹ پہن رکھی تھی جبکہ باپ جینز پہنے ہوئے تھا۔
لگتا تھا کہ وہ کچھ پینے آئے ہیں۔
باپ نے جیب سے موبائل نکالا اور اسے وٹس ایپ میسج پڑھنے کا کہا۔
وہ اس کے مندرجات پہ بات کرنے لگے
اور میں" ایوان ترگنیف" کے ناول" باپ اور بیٹے" کا سیکوئل لکھنے بیٹھ گیا

Facebook Comments

جنید عاصم
جنید میٹرو رائٹر ہے جس کی کہانیاں میٹرو کے انتظار میں سوچی اور میٹرو کے اندر لکھی جاتی ہیں۔ لاہور میں رہتا ہے اور کسی بھی راوین کی طرح گورنمنٹ کالج لاہور کی محبت (تعصب ) میں مبتلا ہے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply