نقا ل ۔۔۔ ان گنے لفظوں کی کہانی

’’ کتابیں پڑھتی ہیں آپ کی بچیاں ،
کورس کی کتابوں کے علاوہ ؟ “
سروے والی لڑکی نے پوچھا۔
”کہاں جی۔ آنکھیں موبائل
یا ٹیب سے ہٹیں تو کچھ کریں بھی
ہر وقت فیس بک، اسنیپ چیٹ وغیرہ
لاکھ چیخ لو لیکن مجال ہے جو کبھی کہانی
کی ہی کوئی کتاب اٹھا لیں
موبائل سے اکتائیں تومیرے سر پر سوار
جو میں کروں ان کو بھی وہی کرنا ہے
شاپنگ کروں تو انکو بھی کرنی ہے
ٹی وی دیکھوں تو انہیں بھی دیکھنا ہے
کینڈی کرش کھیلوں
چاہے ایکسرسائز کروں
یوں سمجھونقال ہیں میری !!! “
سروے والی نے دوسرا سوال کیا۔
”آپ خودپڑھتی ہیں کتابیں
یا پھر بچیوں کو پڑھ کر سناتی ہیں؟ “
” نہ جی ۔ وقت ہی نہیں ملتا !!! “

Facebook Comments

فاروق احمد
کالم نگار ، پبلشر ، صنعتکار

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply