• صفحہ اول
  • /
  • مشق سخن
  • /
  • ملک کے روشن مستقبل کے لئے کوشاں پاکستانی۔۔۔۔عمر عبدالرحمن جنجوعہ

ملک کے روشن مستقبل کے لئے کوشاں پاکستانی۔۔۔۔عمر عبدالرحمن جنجوعہ

مسائل کے انبار ،چاروں اطراف سے خطرات میں گھرا، ہر چہرہ مایوسی کا شکار اور اس دیس کا مستقبل نوجوان اپنے حال پر پریشان یہ تصویر ہے مملکت خداداد پاکستان کی۔1947میں دنیا کے نقشے میں ابھرنے والا یہ ملک لاکھوں قربانیوں کے بعد معرض وجود میں آیا۔70برس گزر جانے کے باوجود نہ ہی وہ قانون لاگو ہوااور نہ ہی وہ مقصد پورا ہوا جس پر اس کی بنیاد ڈالی گئی، یہی وجہ ہے کہ آج بیس کروڑ آبادی والے اس ملک میں بے شمار مسائل ہیں ،جن کا مداوا کرنے کا نعرہ لگانے والے ہمیشہ عوام کے ساتھ دھوکا کر تے ہیں۔بے چارے عوام روشن مستقبل کی آس لگائے ہر بارپانچ سال انتظار میں لگا تے اور پھر دھوکا کھا جاتے ہیں۔
میرے دوست ساجد عمران روشن پاکستان کی امید لگائے دھرتی کے لئے کچھ بہتر کر نے کی سعی میں مصروف عمل رہتے ہیں۔گزشتہ روز انہی کے توسط سے ایک نوجوان محمد فائق شاہ سے تعارف ہوا ۔جو اس ملک کے روشن مستقبل کے لئے کوشاں ہیں اسی کے پیش نظر انہوں نے   ایک تنظیم کی بنیاد ڈالی ۔ اس نوجوان کا تعارف کرواتا چلوں۔وسیع کاروباری اور تجارتی پس منظر رکھنے والے محمد فائق شاہ کراچی یونی ورسٹی سے گریجویٹ ،سینٹ پیٹرک کراچی اور پاکستان ائیرفورس رسالپور سے اپنی تعلیمی سفر کو مکمل کیا۔آپ کے دادا حاجی فضل مالک سرحد چیمبر آف کامرس کے نائب صدر رہے ،محمد فائق شاہ کاروباری مصروفیات کے سلسلے میں چین،انگلستان، روس اور دیگر ممالک میں مقیم رہے ،اوورسیز بزنس کمیونٹی کے   نائب صدر اور امریکن چیمبر کے ممبر رہے ۔ ان کے والد محترم جناب فضل شاہ نے قائد اعظم محمد علی جناح کے پرنسپل سیکرٹری ایم بی احمد کے ساتھ مل کر کراچی میں قائداعظم میموریل ایسوسی ایشن کی بنیاد ڈالی اور اس کے پیٹرن انچیف رہے ،قیام پاکستان سے پہلے قائداعظم محمد علی جناح جب مردان تشریف لائے تو نہوں نے محمد فائق شاہ کے والد کے نانا مولانا عبد المستان کے گلے میں پھولوں کا ہار ڈال کر ان کی خدمات کا اعتراف کرتے ہوئے فرمایا’’حصول پاکستان کا خواب مولانا عبد المستان جیسے بے لوث کارکنوں کی جدوجہد کی وجہ سے ہی پایہ تکمیل تک پہنچے گا‘‘۔

اوورسیز پاکستانیو کے مسائل اور سوچ کے بھی نبض شناس ہیں سیاسی وژن اور اسلامی فکر کا عملی اثاثہ رکھتے ہیں طویل مشاہدے اور تجربے کے بعد  پارٹی بنانے  کی ضرورت محسوس کی اور اس کی باقاعدہ بنیاد ڈالی اور اس سفر پر آج محمد فائق شاہ اکیلے نہیں بلکہ  بے شمار فکری،نظریاتی اور سیاسی کارکن دست بازو بن چکے ہیں۔پارٹی کی بنیاد کا مقصد بتاتے ہوئے کہتے ہیں کہ ہم ایک منفرد اور انقلابی سوچ کے ساتھ میدان میں اترے ہیں اور ہمارا عزم ہے کہ پاکستان کو تعلیم یافتہ ،صحت مند،ترقی یافتہ اور معاشی طور پر خود مختار بنانے کے ساتھ ساتھ ورلڈ سپر پاور بھی بنائیں۔۔

Advertisements
julia rana solicitors london

مزید گفتگو  کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ نوجوانوں کو ان کے مقاصد سے آگاہی اور ملک کا اہم جزو  بنانے کے لئے سیاست ،حقیقت اور سماجی خدمات میں نوجوانوں کا اہم رول   ہے ہم چاہتے ہیں کہ یونی ورسٹی کے طلبہ بھی اسمبلیوں میں فعال کردار ادا کریں۔

Facebook Comments

عمرعبدالرحمن جنجوعہ
کالم نگار،مصنف،پی ایف یو سی کے ممبر روزنامہ ایکسپریس اسلام آباد سے وابستہ، سچ لکھنے کی بری عادت میں مبتلا ہیں۔

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply