بازگشت

کون ھے ؟؟
میں ھوں۔
کون “میں” ؟
میں ھوں۔۔جہاں زاد۔
کون جہاں زاد ؟
میں۔
اچھا تم! رات کے اس پہر ؟ کیسے آئے ھو ؟
رات ؟ مگر باہر تو دن ھے۔
اچھا !؟ اندر تو رات ھے۔
اچھا؟ باہر تو گرمی ھے۔
ھوں!
اچھا تم کون ھو ؟
کون؟ میں ؟
ھاں تم۔
میں  جہاں زاد۔
تو تم اندر کیا کر رھے ھو ؟
وہ باہر گرمی ھے اس لئے اندر ھوں۔ مگر تم باہر کیا کر رھے ھو ؟
کون ؟میں ؟
ھاں تم۔
وہ اندر اندھیرا ھے، اس لئے باہر ہوں۔
ھونہہ۔
مجھے جانتے ھو ؟
کسے ؟
مجھے!
ھاں تم؟ تم جہاں زاد ھو، روشنی سے خوفزدہ انسان۔ مگر کیا تم مجھے جانتے ھو؟
کسے ؟ تمہیں ؟
ارے ہاں مجھے،مجھے۔
ھاں تم۔ تم جہاں زاد ھو، اندھیرے سے خوفزدہ انسان۔

Facebook Comments

نعیم حيدر
سوچنے، محسوس کرنے، جاننے اور جستجو کےخبط میں مبتلا ایک طالبِ علم ۔۔

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply