رمضان سے پہلے

رمضان کا بابرکت مہینہ بہت جلد آنے والا ہے‫…آپ نے اپنے گھر میں سحر و افطار کے لیے راشن میں کیا کیا لانا ہے اس بارے لِسٹ بنانا تو شروع کردی ہوگی…کیا آپکو پتا ہے آپ کے محلے ہمسایہ میں کوئی بیوہ کوئی ایسا غریب بھی ہے جو رمضان میں سودا سلف خریدنے کی سکت نہیں رکھتا۔یہ مہینہ جہاں اپنی بے شمار رحمتیں لیکر آتا ہے….وہاں پر لالچی لوگوں کو لوٹنے کا موقعہ بھی مل جاتا ہے….رمضان میں مہنگائی کی وجہ سے جہاں درمیانے طبقے کے لوگ پریشان ہوجاتے ہیں وہاں غریب کا کیا حال ہوتا ہوگا؟جو نوجوان اپنے فوت شدگان کو ایصالِ ثواب پہنچانا یا اپنے نیکیوں والےرجسٹر کو لبالب کرنا چاہتےہیں تو وہ کسی غریب یتم بیوہ کو اس رمضان کا حسبِ توفیق راشن خرید دیں….
طریقہ بہت آسان ہے۔۔
بس آپ یہ سوچیں کہ میرے وہ کونسے فالتو خرچے ہیں جو واقعی میں فالتوں ہیں۔تو اس بار یہ فالتو خرچےذرا کم کرنے کی کوشش کیجیے اور پیسے جمع کرلیں جو کم سےکم اتنے تو ضرور ہو جائیں گے،جن سے 5 کلو چینی آسانی سے آجاۓ جو بیوہ یتیم غریب سفید پوش پورا مہینہ سحری افطاری کے دوران اسے مینج کرلے گا۔آپ بیوہ کو پانچ کلو چینی شاپر میں دیکر آئیں گے تو یقین مانیے واپسی پر 50 کلو والی بوری نیکیوں سے لدی ہوئی لائیں گے۔اور بھی بہت سے ایسے خرچے ہوں گے جن کو کم کرکے ہم زیادہ ثواب کماسکتے ہیں۔اپنی سہیلی اپنے دوست ہمسایہ کلاس فیلو روم میٹ کوبھی اس کام میں اپنے ساتھ مِلا لیں اور دونوں پیسے اکٹھے کر کے راشن کا ایک توڑا خریدیں۔
پورے راشن کے پیسے جمع نہیں ہوۓ تو کوئی بات نہیں۔بیس کلو آٹے کا توڑا آجاۓ اتنے توضرور ھوگئے ھونگے. غریب بندہ آٹے کے خرچے سے تھورا سُکھ کا سانس لے گا۔وہ کسی کو یہ نہیں بتاۓ گا کہ فلاں بندے نے آٹا بھیجا بلکہ وہ کہے گا کہ اللہ نے اپنے کسی فرشتے کے ہاتھ یہ آٹا بھیجا ہے۔
روح افزاء جامِ شیریں کی بوتلیں رمضان سے پہلے ہی کسی سفید پوش رشتہ دار ہمسایہ کوئی یتم بیوہ غریب کے گھر حال احوال پوچھنے کے بہانے جائیں اور وہ بوتلیں اُن کے گھر دے آئیں اگر بہتر سمجھیں تو ان کے بچے کو اُن کے سامنے پیسے دے آئیں جن سے وہ کوئی دوسری ضرورت پوری کرلے۔کیا خبر ایسا کرنے سے رمضان کو ملنے والا ثواب آپکو آج ہی ملنا شروع ہوجاۓاللہ کے ثواب والے خزانے ہر وقت کھلے رہتے ہیں۔
غریب کے گھر 2کلو کجھوریں بھیج دیں وہ روزہ کھولتے وقت آپکو یاد کرنا بھول جاۓ مگر نیکیاں لکھنے والے فرشتے نہیں بھولیں گے. اللہ نے آپکو فریج دیا ہے؟اگر ہاں تو پھر اس رمضان آپکی لاٹری لگ گئی۔بس کسی بیوہ غریب کے گھر اتنا پیغام بھجوادیں کے بہن اس رمضان پورا مہینہ بچہ بھیج کر دونوں ٹائم برف میری طرف سے منگوالیں۔اگر دو ٹائم کی برف نکلنا مشکل ہے تواپنے ہمسائے سے کہہ دیں ایک ٹائم کی برف وہ دے دیں۔
آپ کا بس اتنا کرنے سے یتیم اس برف کے ٹھنڈے پانی سے سحری و افطاری کریگا تو اسکی مسکراہٹ کو دیکھتے اللہ آپکے اس عمل سے بہت خوش ہوگا اور کتنا خوش نصیب ہے وہ شخص جسکے لیےاللہ خود مسکراتا ہے.ہم میں سے کچھ ساتھی اتنا تو کر سکتے ہیں کے کسی یتیم کو ساتھ لے جائیں اور سبزی والے کو پیسے دے دیں کہ یہ بچہ پورا رمضان آپ سے ہر روز 30 کے لیموں لیجایا کریگا.
افطار ٹائم لیموں پانی پیتے وقت یتیم کے چہرے پر جو خوشی چھلکے گی کیا خبر اللہ فرشتے کو حکم دے، جہاں ہارے لیے 700 نیکیاں لکھنی ہیں وہاں 7000 لکھو.. اللہ رحیم ہےاگر آپکی شاپ کسی سبزی والے کے نزدیک ہے اور ماشاءاللہ کاروبار بھی ٹھیک ہے تو کسی غریب بندے کو اپنے پیسوں سے پورا رمضان سبزی والے سے ایک ٹائم کی سبزی دلوا دیجئے….جو غربا کو کھلاتا ہے اللہ اسے دوست رکھتا ہے…
مسجد میں ہر روز افطاری بھیجتے ہیں تو ایک دن چھوڑ کے ایک دن بھیج دیں کیوں کہ ہمارے ہاں بہت دیکھا گیا پورا محلہ ہی ہر روز مسجد میں افطاری بھیج دیتا ہے
(بہت اچھی بات)مگر ہمسایہ میں بیوہ یتیم کے گھر بہت کم لوگ بھیجتے ہیں کہ جیسے نا ہونے کے برابر‫….اپنے گھر کے سودے میں جو چیزیں آپ خرید رہے ہیں،اُسی لِسٹ کی مناسبت سے سامان کا ایک اور 10 کلو والا شاپر ،دالیں نمک مرچ وغیرہ کا پیک کروائیں اور ساتھ ایک 5 کلو والا گھی کا ڈبہ اٹھائیں اور کسی بیوہ غریب مسکین سفید پوش کی گھر بھجوا دیجیے۔اللہ نے اگر دیا ہوا ہے تو کیوں نا ہم ایسا کریں جس سے اللہ اور بھی زیادہ دے….
الحمدللہ. اپنے محلے میں ایک یتیم بچے کو دودھ دہی والے کے پاس لیکر گیا اور اسے ایڈوانس پیسے دیے اور اُس بچے کا تعارف کروایا کہ یہ بچہ پورا رمضان سحری ٹائم آپ سے آدھا کلو دہی لیجایا کرے گا….اور ایک دوست کو ترغیب دی کہ وہ اس دودھ والے کو پیسے دے تاکہ یہ بچہ پورا رمضان افطاری کے لیے آدھا کلو دودھ گھر لیجائے،تو پھر ہم اس رمضان کچھ ایسا کرنے کی کوشش کریں گے نا کہ جس سے کسی سفید پوش کا بھلا ہوجاۓ.
ہر انسان کے حالات ایک جیسے نہیں ہوتے وقت کے ساتھ بدلتے رہتے ہیں..کوشش کریں کہ نمود و نمائش کے بجاۓ کسی بھائی،بہن کی مدد کر کے رمضان کریم کے فیوض و برکات میں سے اپنا حصہ سمیٹ لیں…
اللہ کریم مجھے اور آپ سب کو عمل کی توفیق عطا فرماۓ…آمین

Facebook Comments

نوید مرزا
ایک عام پاکستانی ھوں اور اپنے بارے میں لکھتے ھوۓ ہمیشہ شش و پنج کا شکار ھو جاتا ھوں کہ کیا لکھوں کہ اپنی شخصیت کا احاطہ ھو جاۓ مگر الفاظ روٹھ جاتے ھیں لب سل جاتے ھیں اور خاموش ھو جاتا ھوں

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply