ملک بھر میں مسلمان آج اعتکاف میں بیٹھیں گے

اسلام آباد،لاہور،کراچی: ملک بھرکی مساجد میں لاکھوں افراد آج 20رمضان المبارک کو اعتکاف میں بیٹھنے کی سعادت حاصل کریں گے۔

ملک بھرکے ہرچھوٹے بڑے شہر،قصبوں ودیہاتوں کی مساجد میں لوگ آج20 رمضان المبارک کی شام مغرب کی نماز مسجد میں ادا کریں گےاوررات عبادت کے بعد نماز فجر کے متصل بعد خیموں میں داخل ہوں گے،عیدالفطر کاچاند نظرآنے کے بعد اعتکاف ختم کیا جائے گا۔

صوبائی دارالحکومت کی بڑی مساجد میں معتکفین کیلئے انتظامات کوحتمی شکل دے دی گئی ہے، بادشاہی مسجد میں سینکڑوں افراد اعتکاف کریں گے۔

جامع مسجدالقادسیہ چوبرجی میں امسال بھی ہزاروں مردوخواتین اعتکاف بیٹھیں گے، محکمہ اوقاف کے زیرانتظام مساجد میں بھی ہزاروں افراداد اعتکاف کریں گے۔

رمضان المبارک کا تیسراعشرہ شروع ہوتے ہی مساجدمیں رش پہلے سے بہت بڑھ جائےگا طاق راتوں میں معتفکین خصوصی عبادت کریں گے اور کشمیر و فلسطین سمیت دیگرخطوں کے مظلوم مسلمانوں کیلئے دعائیں کی جائیں گی۔

Advertisements
julia rana solicitors london

آخری عشرہ کی طاق راتوں میں ساری رات اللہ کے حضور عبادات کرتے ہوئے اپنی حاجات ومناجات پیش کی جائیں گے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply