روسی وائرس جو دنیا بھر کے کمپیوٹرز تباہ کر رہا ہے

واشنگٹن: امریکی تحقیقاتی ادارے فیڈرل بیورو آف انویسٹی گیشن ( ایف بی آئی ) نے دنیا بھر میں انٹرنیٹ استعمال کرنے والی کمپنیوں اور صارفین کو خبردار کیا ہے کہ ایک روسی مال ویئر پروگرام راؤٹرز کے ذریعے کمپیوٹرز میں وائرس منتقل کر رہا ہے اور سسٹمز کو متاثر کررہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ایف بی آئی نے اعلان کیا کہ مذکورہ مال ویئر ویب ٹریفک کو بلاک کرنے، ڈیٹا اکٹھا کرنے اور ڈیوائس کو مکمل طور پر بند کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے ۔

ایف بی آئی کے مطابق اس کے حل کے لیے ابتدائی طور پر صارفین اور کمپنیاں انٹرنیٹ سے منسلک اپنے راؤٹرز کو ایک بار ری بوٹ کرلیں اور پھر تھوڑی دیر بعد آن کرلیں تو مسئلہ عارضی طور پر حل جائے گا۔

دوسری جانب صارفین کو ڈیوائس کے فرم ویئر کو اپ گریڈ کرنے اور پاس ورڈ تبدیل کرنے کی بھی ہدایت کی گئی ہے۔

Advertisements
julia rana solicitors

امریکی اور یورپی انٹیلی جنس ایجنسیز کی رپورٹ کے مطابق اسی گروپ نے 2016 کے امریکی صدارتی انتخابات کے دوران ڈیموکریٹک نیشنل کمیٹی کا ڈیٹا ہیک کیا تھا۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply