ٹرینڈنگ نیوز سیکشن ختم کرنے کا اعلان

فیس بک کمپنی نے اعلان کیا ہے کہ جلد ہی فیس بک ویب سائٹ اور ایپ سے ٹرینڈنگ نیوز سیکشن کو ختم کردیا جائے گا۔ یہ فیچر 2014 میں متعارف کیا گیا تھا جس کا مقصد فیس بک نیوز فیڈ میں مقبول خبروں کی ہیڈلائنز بتانا تھا لیکن اس فیچر کو صارفین کی جانب سے زیادہ استعمال نہیں کیا گیا بلکہ اس میں ایسی بے بنیاد خبریں گردش کرنے لگیں جو فیس بک کے لیے مشکلات کا باعث بن گئیں۔ ٹیکنالوجی ویب سائٹ میش ایبل کی رپورٹ کے مطابق فیس بک میں ٹرینڈنگ نیوز سیکشن کو ختم کرکے بریکنگ نیوز سیکشن متعارف کیا جائے گا جس میں سب سے پہلے مقامی خبروں کو ترجیح دی جائے گی۔ اس کے لیے ٹوڈے اِن فیچر کو بھی متعارف کیا جائے گا تاکہ تمام شہری اپنے ارد گرد کے حالات سے باخبر رہیں اور بریکنگ نیوز سے کنیکٹ رہیں۔ ٹوڈے اِن فیچر کی مدد سے صارفین مقامی تنظیموں کی اَپ ڈیٹس بھی معلوم کرسکیں گے۔ اس فیچر میں صرف تصدیق شدہ خبریں ہوں گی، جسے دنیا بھر کے صارفین استعمال کرسکیں گے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply