• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • سوشل میڈیا ایپس کے استعمال پر آدھا ڈالر ٹیکس روزانہ ادا کرنے کا بل منظور

سوشل میڈیا ایپس کے استعمال پر آدھا ڈالر ٹیکس روزانہ ادا کرنے کا بل منظور

یوگنڈا: یوگنڈا کی پارلیمنٹ نے صارفین کے سوشل میڈیا ایپلی یکشنز کے استعمال پر آدھا ڈالر ٹیکس روزانہ کی بنیاد پر ادا کرنے کا بل منظور کر لیا ہے۔

ملک کے صدر کا کہنا ہے کا ٹیکس کی اس رقم کو ملک میں تیزی سے پھیلتے ہوئے انٹرنیٹ نیٹ ورک کو مزید فعال بنانے میں استعمال کیا جائے گا۔

صدر کا یہ بھی کہنا تھا کہ اس ٹیکس سے گپ شپ اور وقت ضائع کرنے کے رجحان میں بھی کمی آئے گی۔

ٹیکس ناقدین کا یہ کہنا ہے کہ اس ٹیکس سے ملک کے باشندوں کا آزادی اظہار رائے کاحق بھی مجروح ہوگا اور وہ صارفین جو ایسی ایپلی کیشنز کو تعلیمی اور تعمیری مقاصد کیلئے استعمال کرتے ہیں، اس ٹیکس سے بری طرح متاثر ہونگے۔

Advertisements
julia rana solicitors london

یوگنڈا میں پاس ہونے والے اس نئے ٹیکس کا اطلاق یکم جولائی سے ہوا ہے جبکہ عوام میں اس نئے ٹیکس کو لے کر شدید تشویش پائی جا رہی ہے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply