• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • ‘ڈاکوؤں کو پھر اقتدار کا موقع ملا تو یہ پاکستان سے غداری ہوگی’

‘ڈاکوؤں کو پھر اقتدار کا موقع ملا تو یہ پاکستان سے غداری ہوگی’

لاہور: پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری وطن واپس پہنچ گئے ہیں ۔ انہوں  نےلاہور ائیر پورٹ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ڈاکوؤں کو پھر اقتدار کا موقع ملا تو یہ پاکستان سے غداری ہوگی، نوازشریف اپنے کاروبار کے لیے کسی بھی حد کو پار کرسکتے ہیں۔

طاہر القادری کا کہنا تھا کہ نوازشریف چیخ رہے ہیں کہ انہوں نے 80 پیشیاں بھگتیں جبکہ ماڈل ٹاؤن کے شہداء کے لواحقین نے 220 پیشیاں بھگتی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ نوازشریف پاکستان کے دشمنوں کے سرمایہ کار ہیں، نوازشریف بہت جلد اپنے انجام کو پہنچنے والے ہیں، نوازشریف سے احتساب عدالت نے 130 سوال پوچھے، انہوں نے ہر سوال کے جواب میں سیاسی تقریر کی، ان سے پوچھا گیا کیسز کیوں بنے تو نوازشریف نے کہا ایٹمی دھماکا کیا اس لیے بنے۔

ان کا کہنا تھا کہ نوازشریف کی ساری تقرریں جھوٹ پر مبنی ہیں، اب جیل ان کا انتظار کررہی ہے، صرف شریف خاندان کے خاتمے سے مسئلہ حل نہیں ہوگا، جتنا شریف خاندان کرپٹ ہے اتنا ہی یہ نظام کرپٹ ہے، نوازشریف کے بعد شہباز شریف اور ان کا ٹولہ بھی ہے۔

سربراہ پی اے ٹی کا کہنا تھا کہ نوازشریف نے کبھی زندگی میں ووٹ اور ووٹر کو عزت نہیں دی، یہ اپنے ایم این اے سے 2، 2 سال تک ہاتھ نہیں ملاتے، چور چور ہوتا ہے چاہے کسی پارٹی میں بھی جائے، جنہوں نے آئین وقانون کو یرغمال بنایا سب کی چیخیں نکلیں گی۔

طاہرالقادری کا کہنا تھا کہ شہباز شریف اور ان کے ٹولے نے دن دیہاڑے لاشیں گرائیں اور ان کے ٹولے نے پورے پنجاب کو لوٹا، قوم احتساب اور ماڈل ٹاؤن شہداء کے مقدمات کے نتائج کی منتظر ہے، انتخابات کے نام پر چور، اچکے ملک پر قابض ہوجاتے ہیں، کرپٹ سسٹم نے ہی نواز شریف اور شہباز شریف کو جنم دیا۔

Advertisements
julia rana solicitors london

ان کا مزید کہنا تھا کہ کیا مملکت اس لیے بنائی گئی کہ لٹیرے حکومت کریں،ملک کولوٹیں، قوم اس تماشے کو دوبارہ ہونے کی اجازت نہیں دے گی، وہ نظام جو گندے لوگوں کو دوبارہ لائے اس کو ٹھوکر مارتا ہوں، اس وقت ووٹ خریدے جاتے ہیں۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply