غیرت و حمیت

غیرت و حمیت
(سو لفظوں کی کہانی)
عامر کافی دنوں سے تاریخ کی کتب بینی میں مصروف تھا۔
اس نے آج موقع پا کر مجھے دھر لیا اور ساری تاریخ میرے ناتواں دماغ میں انڈیلنے لگا۔ بولا”قدیم روم میں اِن کے ایک ایلچی کو قتل کر دیا گیا تو، شاہِ روم نے اُس ملک کی اینٹ سے اینٹ بجا کر اپنا بدلہ پورا کیا تھا۔”
مصر والوں نے زیادتی پر اپنے دشمنوں کو پوری دنیا میں ذلیل کرکے بدلہ لیا تھا۔
میں تنگ آ کر تنک کر کہا ہم نے بھی امریکیوں سے اپنے شہری مارنے کے عوض خوب ڈالر لے کر اپنا بدلہ پورا کرتے ہیں۔

Facebook Comments

عبدالحنان ارشد
عبدالحنان نے فاسٹ یونیورسٹی سے کمپیوٹر سائنس کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ ملک کے چند نامور ادیبوں و صحافیوں کے انٹرویوز کر چکے ہیں۔اس کے ساتھ ساتھ آپ سو لفظوں کی 100 سے زیادہ کہانیاں لکھ چکے ہیں۔

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply