درجہ حرارت۔۔۔عبدالحنان ارشد

صبح سویرے ناشتے کے بغیر ہی گھر سے نکلنا پڑا۔

کافی دن ہونے کو آئے تھے، ابھی تک یہ پروجیکٹ مکمل ہونے کا نام نہیں لے رہا تھا۔

آتے ہی ورکرز کی خوب سرزنش کی، جلدی ہاتھ چلاؤ، ورنہ میں وقت پر معاوضہ نہیں ادا کروں گا۔

خود گھوم پھر کر کام کی نگرانی کرنے لگا۔

چند لمحوں بعد فون کی گھنٹی بجی۔

دھوپ کی شدت کی وجہ سے دوپہر کو کام کرنے میں مشکل آ رہی ہے، امید ہے کل تک بلڈنگ کے لیے جلد ہی درخت کاٹ کر جگہ صاف ہو جائے گی۔۔۔۔۔۔۔!

Advertisements
julia rana solicitors

یہ کہہ کر لائن کاٹ دی۔۔۔۔

 

Facebook Comments

عبدالحنان ارشد
عبدالحنان نے فاسٹ یونیورسٹی سے کمپیوٹر سائنس کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ ملک کے چند نامور ادیبوں و صحافیوں کے انٹرویوز کر چکے ہیں۔اس کے ساتھ ساتھ آپ سو لفظوں کی 100 سے زیادہ کہانیاں لکھ چکے ہیں۔

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply