• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • ملک بھر میں آج یوم تکبیر بھرپور انداز میں منایا جارہا ہے

ملک بھر میں آج یوم تکبیر بھرپور انداز میں منایا جارہا ہے

اسلام آباد،لاہور: 28 مئی 1998ء میں آج کے دن پاکستان کی طرف سے کئے گئے تاریخی ایٹمی تجربات کی یاد میں  ملک بھر میں آج یوم تکبیر منایا جا رہا ہے۔

بیس سال قبل ایٹمی دھماکوں کے بعد پاکستان نے مسلم دنیا کی پہلی اور دنیا کی ساتویں ایٹمی طاقت بننے کا اعزاز حاصل کیا۔

ایٹمی دھماکے اس لئے کئے گئے کہ 11مئی 1998کو پوکھران میں 3بم دھماکے کرکے بھارت نے خطے کی سلامتی کو خطرے میں ڈال دیا تھا۔

بھارتی قیادت کی جانب سے ایٹمی دھماکے کے بعد پاکستان کو خطرناک دھمکیوں کا سلسلہ بھی شروع ہوگیا،ایک طرف بھارت دھمکیوں اور اسرائیل کی مدد سے پاکستان کی ایٹمی تجربہ گاہوں پرحملے کی تیاری کررہا تھاتو دوسری جانب مغربی ممالک پابندیوں کا ڈراوا دے کرپاکستان کو ایٹمی تجربے سے بازرکھنے کی کوششوں میں مصروف تھے۔

اس وقت کے امریکی صدربل کلنٹن نے بھی 5 بار فون کرکے وزیراعظم نوازشریف کو ایٹمی دھماکہ نہ کرنے کا مشورہ دیا جبکہ اس کے بدلے کروڑوں ڈالر امداد کی پیشکش بھی کی گئی تاہم عالمی دباؤ کے باوجود حکومت نے جرات مندی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 28 مئی 1998کے دن 5ایٹمی دھماکے کرنے کا حکم دے دیا اور چاغی کے پہاڑوں پر نعرہ تکبیر کی گونج میں ایٹمی تجربات کردیئےگئے۔

Advertisements
julia rana solicitors london

آج پاکستان کے ایٹمی قوت بننے کی20ویں سالگرہ کے کیک بھی کاٹے جائیں گے اور ملک بھر کی مساجد میں قرآن خوانی  اورپاکستان کی سلامتی و استحکام ،قومی فلاح، عوامی خوشحالی، بیروزگاری، غربت، کے خاتمہ کی خصوصی دعائیں بھی مانگی جائیں گی

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply